Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کیخلاف بحری ناکہ بندی کر دی

یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کیخلاف بحری ناکہ بندی کر دی

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کر دیا۔ حوثی فوجی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف فوری سمندری ناکہ بندی نافذ کر دی ہے۔ یمن کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور صنعاء کے ہوائی اڈے پر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام اس ظالمانہ محاصرے کو خاموشی سے برداشت نہیں کر سکتے، ہمیں جارحیت کا مقابلہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ ترجمان یحییٰ ساری کا کہنا تھا کہ یمن کے صنعا ایئرپورٹ کی مسلسل ناکہ بندی "ناقابل قبول ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، ناکہ بندی کے ساتھ ناکہ بندی کا جواب دینے اور ہر طرح کی کشیدگی کا جواب دیا جائے گا۔ حوثیوں نے گذشتہ ہفتے صنعا کے ہوائی اڈے پر حملوں کا الزام سعودی عرب پر لگایا اور جوابی کارروائی میں سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments