International

برطانیہ: کم عمر لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کے 7 ارکان کو 106سال قید کی سزا

برطانیہ: کم عمر لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کے 7 ارکان کو 106سال قید کی سزا

برطانیہ: شیفلڈ کراؤن کورٹ نے کم عمر لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کے 7 ارکان کو قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ٹاؤن رودرہم میں 2 نوعمر لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر عدالت نے جرائم کا ارتکاب کرنے والے 7 افراد کو 106 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں لڑکیوں کی عمر 11 سے 15 سال کے درمیان تھی جبکہ ملزمان کی جانب سے زیادتی سے قبل انہیں شراب اور منشیات بھی دی جاتی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کے بعد شیفلڈ کراؤن کورٹ کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی۔ واضح رہے کم عمر لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات 2000 کی دہائی میں ہوئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments