National

بہرائچ:سید سالار مسعود غازی کی درگاہ پر میلہ بند کرنے کا مطالبہ

بہرائچ:سید سالار مسعود غازی کی درگاہ پر میلہ بند کرنے کا مطالبہ

بہرائچ:19مارچ(: وشوہندو پریشد(وی ایچ پی) نے بہرائچ شہر میں واقع سید سالار مسعود غازی کی درگاہ پر ہر سال جیٹھ ماہ(مئی) میں ہونے والے میلے کو بند کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو وی ایچ پی کے ضلع کوآرڈینیٹر (قانونی سیل) اجیت پرتاپ سنگھ اور مختلف ہندو وادی تنظیموں نے ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا۔ تنظیموں نے حال ہی میں سنبھل میں نیزہ میلہ پر لگی روک کا حوالہ دیتے ہوئے بہرائچ کے میلے کو بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس سے میلے کے انعقاد کے حوالے سے تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ وی ایچ پی اراکین نے ڈی ایم کے ساتھ بات چیت میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ جب سنبھل میں نیزہ میلہ کو اجازت نہیں دی گئی تو بہرائچ کے میلے کو بھی بند کیا جانا چاہئے۔ سنبھل کے اے ایس پی کے ذریعہ جاری ایک ویڈیو میں نیزہ ملے کی اجازت نہ دینے کی جانکاری وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ مزید حساس ہوگیا ہے۔ مقامی انتظامیہ بہرائچ کی درگاہ میں ہونے والے جیٹھ میلے کے انعقاد کے حوالے سے سیکورٹی اور سماجی ہم آہنگی بنائے رکھنے کے لئے سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں امن وامان و کمیونٹی توازن بنائے رکھنا کافی اہم ہے اور اس سمت میں جلد ہی کاروائی کی جائے گی۔ اتنظامیہ نے تیقن دیا ہے کہ سیکورٹی اور فرقہ وارانہ امن کو اولین ترجیح دیتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔ وہ اس مسئلے پر احتیاط کے ساتھ غور کررہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ ثقافتی و مذہبی اہمیت کے باوجود میلے کے انقاد کے حوالے سے انتظامیہ پش وپیش میں ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments