National

بورویل میں  گرنے والی معصوم بچی کی بھوپال میں علاج کے دوران موت

بورویل میں گرنے والی معصوم بچی کی بھوپال میں علاج کے دوران موت

راج گڑھ، 06 دسمبر : مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے بوڈا تھانہ علاقے کے گاؤں پپلیارسوڈا میں ایک چار سالہ بچی کھلے بورویل میں گر گئی، اسے بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا لیکن علاج بھوپال میں علاج کے دوران بچی کی آج صبح موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ماہی نامی لڑکی کل شام اپنی ماں اور مامی کے ساتھ کھیتوں سے گھر واپس آرہی تھی۔ اسی دوران اچانک لڑکی کھیت میں بورویل میں گر گئی۔ بورویل خشک ہونے کی وجہ سے کھلا چھوڑ دیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے لڑکی تقریباً 30 فٹ گہرائی میں چلی گئی۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ کی جانب سے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا گیا اور رات دیر گئے لڑکی کو بورویل سے باہر نکال لیا گیا۔ بچی کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اسے بھوپال ریفر کر دیا گیا۔ لڑکی کو بھوپال کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران علی الصبح اس کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی پیر کو اپنے ماموں کے ساتھ دیوس سے آئی تھی۔ کل وہ کھیت میں سنترے کھانے گئی تھی۔ شام کو گھر لوٹتے وقت وہ بورویل میں گر گئی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بورویل میں گرنے والی لڑکی کی موت کے معاملے میں متاثرہ خاندان کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر چوہان نے ایکس پر پوسٹ کیا، "بھوپال کے حمیدیہ اسپتال میں علاج کے دوران آج راج گڑھ ضلع کے پیپلیہ رسوڈا میں بورویل میں گرنے سے ایک معصوم بچی کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب معصوم خاندان کے ساتھ ہیں اور بچی کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments