Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

بمبئی ہائی کورٹ کا سی بی آئی کو دشا سالیان کے قتل کیس میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا حکم

Admin
By Admin
Sep 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA ESPLANADE MEIN CANDIDATES KA SAWAAL- KOLKATA POLICE RECRUITMENT KA FINAL RESULT KAB

بمبئی ہائی کورٹ کا سی بی آئی کو دشا سالیان کے قتل کیس میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا حکم
بمبئی ہائی کورٹ کا سی بی آئی کو دشا سالیان کے قتل کیس میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا حکم — September 02, 2026
بمبئی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی تحقیقاتی ادارے (سی بی آئی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ مینیجر دشا سالیان کی موت کے معاملے میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کرے اور اس کی باریک بینی سے تحقیقات کرے۔
عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں واضح کیا ہے کہ جب تک تفتیشی افسر کو کسی شخص کے خلاف پختہ ثبوت نہیں مل جاتے، تب تک کسی کو بھی ملزم کے طور پر نامزد نہ کیا جائے۔ دشا سالیان 8 جون 2020 کو پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اس واقعے کے چند ہی دنوں بعد اداکار سشانت سنگھ راجپوت بھی ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔
ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ دشا سالیان کے والد ستیش سالیان کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست پر آیا ہے، جس میں انہوں نے جون 2020 میں اپنی بیٹی کی موت کے بعد ممبئی پولیس کی تفتیش پر سنگین سوالات اٹھائے تھے اور کارروائی میں شدید لاپرواہی کا الزام عائد کیا تھا۔
عدالتی فیصلے کے فوراً بعد درخواست گزار اور والد کے وکیل نیلیش اوجھا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا:"عدالت نے سی بی آئی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ستیش سالیان کا بیان قلمبند کرے، ایف آئی آر درج کرے اور کسی سینئر افسر کو اس تفتیش کے لیے مقرر کرے۔ اس کے علاوہ مالوانی پولیس اسٹیشن کو تمام ریکارڈز اور کیس کی فائلیں سی بی آئی کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ ثبوت ملنے کی صورت میں ہی کسی کے خلاف کارروائی ہوگی اور بلا ثبوت کسی کو ملزم نہیں بنایا جائے گا۔ اگر سی بی آئی کوئی نفی (منفی) رپورٹ پیش کرتی ہے تو ہمیں اس پر اعتراض اور پروٹیسٹ پٹیشن دائر کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ ہم عدالت کے اس فیصلے کے مشکور ہیں۔"

وکیل نیلیش اوجھا نے اس سے قبل سماعت کے دوران الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ:"یہ معاملہ بالکل صاف تھا کہ اس میں بااثر افراد اور چند سینئر پولیس افسران ملوث تھے، جس کے ثبوت ہم نے آن ریکارڈ پیش کیے ہیں۔ سپریم کورٹ، وزارتِ داخلہ اور آئینی بینچ کی واضح ہدایات موجود تھیں کہ اس معاملے میں ایف آئی آر کا اندراج لازمی تھا، لیکن اس کے باوجود ممبئی پولیس نے ایسا نہیں کیا۔"

اس کیس کی پچھلی سماعتوں کے دوران جسٹس بھارتی ڈانگرے اور جسٹس منجوشا دیشپانڈے پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بھی اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ اہلخانہ کی جانب سے قتل کے شدید خدشات اور الزامات کے باوجود ممبئی پولیس نے صرف ایک ایکسیڈنٹل ڈیتھ رپورٹ درج کی اور باقاعدہ ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی۔

بمبئی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی تحقیقاتی ادارے (سی بی آئی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ مینیجر دشا سالیان کی موت کے معا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn