امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کر رہے۔
امریکی صدر نے ان رپورٹس کو بھی مسترد کر دیا ہے کہ جن میں کہا جا رہا تھا کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ کسی نئے معاہدے کا خواہاں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے امریکا کی موجودہ پوزیشن زیادہ بہتر لگ رہی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل ہے جبکہ ایران کی معیشت مکمل طور پر تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ ایران ناقابلِ تلافی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ایرانی عوام کب اٹھ کھڑے ہوں گے اور مزاحمت کریں گے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments