Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران کے کویت، بحرین، اردن، عراق میں امریکی اڈوں پر حملے، کئی ہیلی کاپٹر و دورنز تباہ

Admin
By Admin
Sep 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

27 MUSLIM STUDENTS KO ALAG SE SPECIAL AWARD, DENE PAR CM SUVENDU ADHIKARI NE UTHAYA SAWAL

ایران کے کویت، بحرین، اردن، عراق میں امریکی اڈوں پر حملے، کئی ہیلی کاپٹر و دورنز تباہ
ایران کے کویت، بحرین، اردن، عراق میں امریکی اڈوں پر حملے، کئی ہیلی کاپٹر و دورنز تباہ — September 02, 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ اردن کے کیمپ تیتن میں امریکی بحریہ کے اڈے کو نشانہ بنایا ہے، کیمپ تیتن پر بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ کیمپ تیتن حملے میں کئی امریکی ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوئے جبکہ اردن میں پرنس حسن ایئر بیس میں کھڑے امریکی ڈرونز کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ پرنس حسن ایئر بیس پر امریکی پائلٹ اور تکنیکی عملہ ہلاک ہوا ہے۔

ایران نے بحرین میں بھی امریکی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بحرین کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اردن کا کہنا ہے کہ اس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 13 میں سے 10 بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا جبکہ 3 میزائل آبادی سے دور گرے۔

امریکی حکام کے مطابق اردن میں ایرانی حملے میں امریکیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn