بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والے طلبہ احتجاج کے بارے میں پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں نئی دہلی میں جاری طلبہ احتجاج کے بارے میں لکھا کہ اگرچہ یہ ضروری ہے کہ اپنے طلبہ کی حمایت کریں اور ایسی تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کریں جو ہمارے نوجوانوں کے مستقبل پر مثبت اثر ڈالیں لیکن یہ بھی بہت اہم ہے کہ طلبہ کے پرامن احتجاج کو ملک دشمن عناصر نے افراتفری پھیلانے اور احتجاج کی نوعیت کو تبدیل کرنے کے لیے ہائی جیک نہ کیا ہو۔ انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر اتنی نفرت دیکھ کر مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ کیا ہمارے ملک کے اندر اور باہر موجود برے عناصر نے پہلے ہی ہمارے طلبہ کے غصے اور مایوسی کو ہتھیار بنانے کے لیے اوور ٹائم کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ میں نے ہمیشہ محنت اور مساوات پر یقین رکھا ہے اور ان چیزوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ میں جمہوریت اور اپنی حکومت پر بھی یقین رکھتی ہوں، اس لیے مجھے پوری امید ہے کہ دونوں فریق بامعنی مذاکرات کریں گے اور مذموم عناصر اور ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے تاکہ ہمارے نوجوانوں اور جمہوریت کا مستقبل روشن ہو۔ پریتی زنٹا کی یہ پوسٹ کچھ ہی لمحات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور انہیں عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے مودی حکومت کی جانب سے موصول ہوئی اسکرپٹڈ پوسٹ شیئر کی ہے، یہ مشہور شخصیات جنہوں نے عوامی مسائل پر کبھی بات نہیں کی انہیں اچانک ایسی تحریکوں کی حمایت کا خیال کیسے آ گیا۔ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان مشہور شخصیات کو حکومت کی جانب سے موصول ہوئے اسکرپٹ پر مبنی پوسٹ شیئر کر کے ان کے نقصان کو کنٹرول کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یا تو آزادانہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کریں یا پھر ہمیشہ کی طرح خاموش ہی رہیں۔
Source: Admin
10 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
10 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
10 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
10 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
10 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
10 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
10 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
10 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
10 months ago
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
7 months ago
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments