Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

امریکی حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک، سات زخمی

امریکی حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک، سات زخمی

جمعہ کے روز امریکی فوج کی جانب سے ایران کے مختلف حصوں پر مسلسل 13ویں رات حملوں کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔ بی بی سی فارسی کے مطابق جمعہ کی صبح امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام کی جانب سے امریکی فضائی حملوں کے اختتام کے اعلان کے کچھ دیر بعد جنوبی ایرانی شہر اہواز کے حکام نے بتایا کہ ان حملوں میں چار افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق بندر عباس شہر پر امریکی میزائل حملوں کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صوبۂ ہرمزگان کی ہلالِ احمر سوسائٹی کے سربراہ کے مطابق یہ دونوں افراد ’تپہ اللہ اکبر‘ نامی علاقے میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایران کی وزارتِ صحت کے اطلاعاتی مرکز کے سربراہ حسین کرمان پور نے جمعرات کو بتایا تھا کہ امریکی فضائی حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد سے 55 افراد ہلاک جبکہ 629 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments