National

بنگلور-کامکھیا ایکسپریس پٹری سے اتری ایک مسافر کی موت، تین زخمی

بنگلور-کامکھیا ایکسپریس پٹری سے اتری ایک مسافر کی موت، تین زخمی

بھونیشور، 30 مارچ :مشرقی ساحلی ریلوے (ای سی او آر) کے کھردا روڈ ڈویژن کے تحت کٹک-نرگنڈی سیکشن پر نرگنڈی اسٹیشن کے نزدیک اتوار کو بنگلور-کامکھیا اے سی سپر فاسٹ ایکسپریس پٹری سے اترنے سے ایک مسافر کی موت اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ ای سی او آر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 12551 بنگلور - کامکھیا اے سی سپرفاسٹ ایکسپریس آج صبح نیرگنڈی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ اس واقعہ میں ایک مسافر شوانکر رائے (22) کی موت ہو گئی اور ایک خاتون مسافر شدید زخمی ہو گئی۔ دو دیگر زخمی مسافروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ریلوے نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لیے 2.50 لاکھ روپے اور عام زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریلوے سیفٹی کمشنر ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کی تفصیلی تحقیقات کریں گے۔ متاثرہ راستوں پر جلد از جلد معمولات کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران حفاظتی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا گیا۔ وزارت شہری ہوا بازی کے تحت ساؤتھ ایسٹرن سرکل، کولکاتہ کے کمشنر آف ریلوے سیفٹی (سی آر ایس) برجیش مشرا نے آج رات بنگلورو-کامکھیا اے سی ایس ایف ایکسپریس کے پٹری سے اترنے والی جگہ کا معائنہ کریں گے ۔ دریں اثنا، اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "کٹک کے نرگنڈی اسٹیشن کے قریب کامکھیا ایکسپریس کے پٹری سے اترنے سے زخمی ہونے والے مسافروں کی حالت کا جائزہ لیا۔ اوڈیشہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ انہیں بہترین طبی دیکھ بھال ملے اور صحت کی دیکھ بھال کے تمام اخراجات برداشت کیے جائیں۔ ان کی جلد صحت یابی کی خواہش ہے۔ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments