National

'بلڈوزر پنکچر ہو گیا...' بیڈ مسجد دھماکے پر ابو عاصم اعظمی کا طنز

'بلڈوزر پنکچر ہو گیا...' بیڈ مسجد دھماکے پر ابو عاصم اعظمی کا طنز

ممبئی: مہاراشٹر کے بیڈ میں اتوار کو ایک مسجد میں دھماکہ کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد مہاراشٹر کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈروں نے مہاراشٹر حکومت پر سوال اٹھایا۔ سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو اعظمی نے پیر کو کہا کہ دھماکہ وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراء کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا نتیجہ ہے۔ ان کی اشتعال انگیز باتوں سے عام آدمی کے ذہن میں مسلمانوں کے تئیں نفرت پیدا ہوئی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے اس واقعہ کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے حکومت کی کاررووائی اور رویے پر شکوک کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمانوں پر الزام لگے گا تو ان پر بہت تیزی سے بلڈوزر چلا دیا جائے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دھماکے کے ملزمان کے خلاف ابھی تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ اس سے پہلے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے مہاراشٹر حکومت سے بیڈ کی مسجد میں دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور ملزمان کو سخت سزا دینے پر زور دیا۔ پٹھان نے کہا کہ "ان کی حوصلہ افزائی کون کرتا ہے؟ بی جے پی لیڈروں کی طرف سے دی جانے والی نفرت انگیز تقاریر سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ مہاراشٹر کے بیڈ میں اتوار کو ایک مسجد میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے سے عمارت کے اندرونی حصے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے اس دھماکے کے سلسلے میں وجے رام گوہانے اور شری رام اشوک سگڑے نام کے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین نے مسجد میں یہ دھماکہ جلیٹن کی مدد سے کیا تھاْ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ملزمین کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments