گجرات میں پٹاخوں کی فیکٹری اور گودام میں دھماکے سے 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گجرات کے ڈیسا میں پٹاخوں کی فیکٹری اور گودام میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگنے سے 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر مہر پٹیل کے مطابق آگ دیپک ٹریڈرز میں لگی جس سے افراتفری پھیل گئی اور فیکٹری کی سلیب گرنے سے ریسکیو آپریشن میں تعطل پیدا ہوا، ڈیسا میونسپلٹی کے فائر فائٹرز نے 108 ایمبولینس ٹیموں کے ساتھ جائے وقوع پر ریسکیو آپریشن کیا۔ انہوں نے ابتدائی طور پر 6 ہلاکتوں کی اطلاع دی لیکن مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی جب کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور ملبے کے نیچے دبے افراد کو تلاش کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بوائلر پھٹنے سے لگی, دھماکے کی شدت اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ اتنی زیادہ تھی کہ عمارت کے کچھ حصے منہدم ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ آپریشن جاری ہے، ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔
Source: social media
وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے اویسی، بہار کے کانگریس ایم پی ڈاکٹر جاوید نے داخل کی عرضی
کویت حکومت نے مسجدوں میں نماز مختصر کرنے کا حکم کیا جاری
وقف ترمیمی بل کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے منور رانا کی بیٹیوں کے گھر سے باہر نکلنے پر لگائی پابندی
نتیش کمار اور جے ڈی یو نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا: آر جے ڈی
ڈی آر ڈی او کی رہنمائی میں ہندستانی فوج نے درمیانہ فاصلے کے زمیں سے فضا میں مار کرنے والے میزائل تجربہ کیا
تمل ناڈو کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر، ریاستی بی جے پی صدر اناملائی نے دیا استعفیٰ
وقف ترمیمی بل کے خلاف آر جے ڈی جائے گا عدالت
اب نیپال میں آیا زلزلہ، ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے جھٹکے
وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے میں دراڑ، پشوپتی پارس نے اس کی مخالفت، کہا- بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے
بابو جگجیون رام جینتی پر حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کی