ملک کے سابق نائب وزیر اعظم اور سماجی انصاف رہنما بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں دلی خراج عقیدت پیش کی۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا، “ملک کے سابق نائب وزیر اعظم بابو جگجیون رام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ پچھڑے طبقوں اور مظلوموں کے حقوق کے لیے ان کی زندگی بھر کی جدوجہد ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہے گی۔” وزیر اعظم نے کہا کہ بابو جگجیون رام نے اپنی پوری زندگی غریبوں اور مظلوموں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی تھا۔ انہوں نے برسوں تک قوم کی خدمت کی اور ایک مضبوط اور جمہوری ہندوستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پی ایم مودی نے یاد دلایا کہ جب ہندوستان نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا تو بابو جگجیون رام ملک کے وزیر دفاع تھے۔ انہوں نے ملکی سلامتی میں فیصلہ کن رول ادا کیا۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی کے دوران جب بہت سے لوگ خاموش تھے، بابو جی نے اپنی آواز بلند کرنے کا حوصلہ دکھایا اور جمہوریت کے تحفظ میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے بھی بابو جگجیون رام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے کہا، “یوم مساوات کے موقع پرمیں عظیم آزادی پسند، سماجی انصاف کے علمبردار اور سابق نائب وزیر اعظم بابو جگجیون رام کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ہمیشہ کمزور، استحصال زدہ اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے جدوجہد کی۔ پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ان کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔” لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھی بابو جگجیون رام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ” بابو جگجیون رام جی کو ان کی یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ بابو جی نے اپنی پوری زندگی کمزور طبقوں، استحصال زدہ اور دلتوں کے حقوق کے لیے وقف کر دی تھی۔ ان کے خیالات اور جدوجہد ہمیشہ ہمیں متاثر کرتے رہے گے۔” اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے خراج عقیدت پیش کی۔ بابو جگجیون رام ہندوستانی سیاست کی ایک ایسی شخصیت تھے ،جنہوں نے سماجی ہم آہنگی اور مساوات کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔ آج ان کے یوم پیدائش پر ملک بھر سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اصولوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں احترام سے یاد کیا گیا۔
Source: social media
وقف ترمیمی بل کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے منور رانا کی بیٹیوں کے گھر سے باہر نکلنے پر لگائی پابندی
وقف ترمیمی بل کے خلاف آر جے ڈی جائے گا عدالت
محمد یونس کا مودی سے مفرور حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ
مودی اور ٹرمپ کے پتلے جلا کر کسان تنظیموں کا احتجاج
کویت حکومت نے مسجدوں میں نماز مختصر کرنے کا حکم کیا جاری
ڈی آر ڈی او کی رہنمائی میں ہندستانی فوج نے درمیانہ فاصلے کے زمیں سے فضا میں مار کرنے والے میزائل تجربہ کیا
وقف بل پر اب آر ایل ڈی میں افراتفری، ریاستی جنرل سکریٹری نے پارٹی چھوڑی
وقف بل کو تسلیم نہیں کرنے والے غدار ہیں، ایسے لوگوں کو جانا پڑے گا جیل، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا
وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے میں دراڑ، پشوپتی پارس نے اس کی مخالفت، کہا- بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے
ملک بھرمیں قانون کی مخالفت کے درمیان وقف ترمیمی بل کو صدر مملکت کی منظوری مل گئی