قرض نہ ملنے پر 2 بھائیوں نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر بینک کا لاکر توڑ کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ لیا۔ میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع مدورئی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ سے کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات لوٹنے والے بھائیوں نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر بینک کی کھڑکی توڑی اور پھر اوزاروں کی مدد سے لاکرز کو توڑا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے ثبوت مٹانے کے لیے مرچوں کا پاؤڈر چھڑکا اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔ ملزمان نے لوٹا گیا 17 کلو سونا ایک کھیت کے اندر کنوئیں میں چھپایا تھا۔ بینک ڈکیتی میں ملوث 2 بھائیوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واردات کا مرکزی ملزم 20 سال سے بیکری چلا رہا تھا اور اس نے گزشتہ سال قرض کے لیے درخواست دی تھی۔ بینک نے درخواست مسترد کردی جس کے بعد ملزم نے ڈکیتی کا فیصلہ کیا اور مختلف ویب سائٹس سے 6 ماہ تک تربیت حاصل کی۔ ملزمان نے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی ٹوپیاں، موزے، گیس سلینڈر اور ہائیڈرولک کٹر جھیل میں پھینک دئیے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Source: social media
وقف ترمیمی بل کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے منور رانا کی بیٹیوں کے گھر سے باہر نکلنے پر لگائی پابندی
وقف ترمیمی بل کے خلاف آر جے ڈی جائے گا عدالت
محمد یونس کا مودی سے مفرور حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ
مودی اور ٹرمپ کے پتلے جلا کر کسان تنظیموں کا احتجاج
کویت حکومت نے مسجدوں میں نماز مختصر کرنے کا حکم کیا جاری
ڈی آر ڈی او کی رہنمائی میں ہندستانی فوج نے درمیانہ فاصلے کے زمیں سے فضا میں مار کرنے والے میزائل تجربہ کیا
وقف بل پر اب آر ایل ڈی میں افراتفری، ریاستی جنرل سکریٹری نے پارٹی چھوڑی
وقف بل کو تسلیم نہیں کرنے والے غدار ہیں، ایسے لوگوں کو جانا پڑے گا جیل، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا
وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے میں دراڑ، پشوپتی پارس نے اس کی مخالفت، کہا- بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے
ملک بھرمیں قانون کی مخالفت کے درمیان وقف ترمیمی بل کو صدر مملکت کی منظوری مل گئی