National

وقف ترمیمی بل کے خلاف آر جے ڈی جائے گا عدالت

وقف ترمیمی بل کے خلاف آر جے ڈی جائے گا عدالت

پٹنہ، 04 اپریل : بہار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے آج کہا کہ پارٹی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں وقف ترمیمی بل کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ اس معاملے میں عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ بہار آر جے ڈی کے چیف ترجمان شکتی سنگھ یادو اور ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے جمعہ کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بہار میں متوازی حکومت چل رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے مرکزی وزراء مل کر اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مرکزی وزراء اور بی جے پی قائدین بھی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں اور ہدایات دے رہے ہیں۔ آر جے ڈی کے لیڈروں نے کہا کہ بہار کے کمزور طبقات، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ لوگ ان کی حرکتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور لوگ حکومت سے بہت ناراض ہیں۔ جن کے پاس حکومت چلانے کی ذمہ داری ہے وہ خاموش تماشائی بن کر کام کر رہے ہیں اور جن کے پاس ذمہ داری نہیں ہے وہ متوازی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ریاست کے اندر انتشار کی کیفیت ہے۔ سپریم کورٹ کے اس تبصرہ کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ بہار میں حکومت کیسے چل رہی ہے، اس کے سربراہ کو بھی نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments