National

اب نیپال میں آیا زلزلہ، ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے جھٹکے

اب نیپال میں آیا زلزلہ، ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے جھٹکے

میانمار اور جاپان میں شدید زلزلہ کے بعد اب نیپال میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جمعہ (4 اپریل) کی شب آئے اس زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 بتائی جا رہی ہے۔ اس زلزلہ نے نیپال کے کئی علاقوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ زلزلہ کا مرکز نیپال میں ہی تھا، لیکن اس کے جھٹکے شمالی ہندستان کے کئی حصوں، خصوصاً اتر پردیش، بہار اور اتراکھنڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کے جھٹکوں نے نیپال میں لوگوں کو دہشت زدہ کر دیا اور کئی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔ ابھی تک اس زلزلہ میں کسی جانی و مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ درمیانہ شدت کا زلزلہ تھا، لیکن اس سے مستقبل میں کسی بڑی ہلچل کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ نیپال چونکہ ہندوستان کا پڑوسی ملک ہے، اس لیے ہندستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خصوصی طور پر بہار اور اتر پردیش کے وہ علاقے جو نیپال کی سرحد سے ملحق ہیں، وہاں جھٹکے کچھ زیادہ تیز تھے۔ اتر پردیش کے گورکھپور اور سدھارتھ نگر سمیت کئی اضلاع میں زلزلہ کے جھٹکوں نے عوام میں دہشت پیدا کر دی۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ دہلی-این سی آر میں بھی اس زلزلہ کا اثر محسوس کیا گیا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments