National

وقف بل پر اب آر ایل ڈی میں افراتفری، ریاستی جنرل سکریٹری نے پارٹی چھوڑی

وقف بل پر اب آر ایل ڈی میں افراتفری، ریاستی جنرل سکریٹری نے پارٹی چھوڑی

راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے ریاستی جنرل سکریٹری شاہ زیب رضوی نے وقف بل کی پارٹی کی حمایت سے ناراض ہوکر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کا اعلان انہوں نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کیا اور پارٹی صدر جینت چودھری پر شدید حملے کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھٹک گئے ہیں۔ شاہ زیب رضوی نے کہا کہ مسلمانوں نے جینت چودھری کی دل سے حمایت کی تھی لیکن انہوں نے برادری کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ جینت چودھری سیکولرازم کے راستے سے ہٹ چکے ہیں اور اب ان کی پالیسیاں کمیونٹی کے مفادات کے خلاف ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ "مسلمانوں نے جینت چودھری کو بڑی تعداد میں ووٹ دیا، لیکن انہوں نے ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے وقف بل کی حمایت کی، یہ ہمارے جذبات اور حقوق کے خلاف ہے۔" اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ جن پارٹیوں کو مسلمانوں نے سپورٹ کیا اور مین اسٹریم میں لایا، آج وہی پارٹیاں ان کے خلاف بنائے گئے قوانین کی حمایت کر رہی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر جینت چودھری کا نام لیا اور کہا کہ جو لیڈر خود کو سیکولر کہتے تھے آج انہوں نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی اتر پردیش میں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے 10 ایم ایل اے منتخب ہوئے، جس میں مسلمانوں کا بڑا حصہ ہے۔ مسلمانوں نے متفقہ طور پر ووٹ دے کر اس پارٹی کو مضبوط کیا، لیکن اب جب انہیں ضرورت تھی پارٹی نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ چودھری چرن سنگھ کے دکھائے ہوئے راستے سے ہٹنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو یقین تھا کہ یہ پارٹی ان کے حقوق کی بات کرے گی، لیکن اب وہ خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments