بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر بی جے پی لیڈر وجے کمار سنہا نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرنے والے غدار ہیں۔ سنہا نے کہا، “ایسے لوگ جو کہ وہ وقف بل کو قبول نہیں کریں گے، انہیں جیل جانا پڑے گا۔” واضح رہے کہ وقف (ترمیمی) بل کی ملک بھر میں اپوزیشن جماعتوں اور مسلم تنظیموں کی طرف سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ اس بل کو لے کر بہار میں کافی ہنگامہ ہے اور کئی مسلم لیڈروں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو سے ایک کے بعد ایک استعفیٰ دے دیا ہے۔ سنہا نے کہا، “یہ ہندستان ہے، پاکستان نہیں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بل پاس ہونے کے بعد بھی جو لوگ اسے قبول نہ کرنے کی بات کر رہے ہیں، وہ ملک دشمن ہیں، ایسے لوگوں کو فوراً گرفتار کر کے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔” وقف بل کے خلاف احتجاج میں سابق ایم پی غلام رسول بلیاوی، جے ڈی یو کے ڈاکٹر محمد قاسم انصاری، سابق ریاستی سکریٹری ایم راجو نائر، اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری محمد شاہنواز ملک، مغربی چمپارن ضلع کے نائب صدر ندیم اختر، ریاستی جنرل سکریٹری سی این محمد تبریز صدیقی علیگ، جے ڈی یو لیڈر محمد دلشان رائن اور دیگر پارٹی لیڈران نے شرکت کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جے ڈی یو کے ایم ایل سی غلام غوث نے کہا، “اگر بی جے پی واقعی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچ رہی ہے، تو وہ جسٹس رنگناتھ مشرا کمیشن اور جسٹس سچر کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات کو لاگو کیوں نہیں کر رہی ہے؟” بہار میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 18 فیصد ہے، اس لیے یہ ایک بڑا ووٹ بینک ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سال کے آخر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات میں اس بل کا بڑا سیاسی اثر پڑ سکتا ہے ،کیونکہ اپوزیشن گرینڈ الائنس نے اس بل کو آئین اور مسلمانوں کے حقوق پر حملہ قرار دیا ہے، جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس بل کے قانون بننے سے غریب اور پسماندہ مسلمانوں کو فائدہ ہوگا۔
Source: social media
محمد یونس کا مودی سے مفرور حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ
کویت حکومت نے مسجدوں میں نماز مختصر کرنے کا حکم کیا جاری
مودی اور ٹرمپ کے پتلے جلا کر کسان تنظیموں کا احتجاج
وقف ترمیمی بل کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے منور رانا کی بیٹیوں کے گھر سے باہر نکلنے پر لگائی پابندی
وقف ترمیمی بل کے خلاف آر جے ڈی جائے گا عدالت
اب نیپال میں آیا زلزلہ، ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے جھٹکے
وقف بل پر اب آر ایل ڈی میں افراتفری، ریاستی جنرل سکریٹری نے پارٹی چھوڑی
وقف بل کو تسلیم نہیں کرنے والے غدار ہیں، ایسے لوگوں کو جانا پڑے گا جیل، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا
وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے میں دراڑ، پشوپتی پارس نے اس کی مخالفت، کہا- بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے
آئی پی ایل:پنجاب کے خلاف راجستھان کی 50 رنز سے جیت