National

کویت حکومت نے مسجدوں میں نماز مختصر کرنے کا حکم کیا جاری

کویت حکومت نے مسجدوں میں نماز مختصر کرنے کا حکم کیا جاری

کویت حکومت کے ذریعہ نمازیوں کے لیے جاری ایک حکم نے مسلم طبقہ کو حیران کر دیا ہے۔ حکومت نے سبھی مساجد کے ذمہ داران کو ہدایت دی ہے کہ وہ نماز کو مختصر کریں۔ اس حکم نے مسلم طبقہ میں ہلچل پیدا کر دی ہے، لیکن حکومت کے اس کے پیچھے کی جو وجہ بتائی ہے، اس نے سبھی کو غور و فکر پر مجبور بھی کر دیا ہے۔ دراصل کویت حکومت نے مسجدوں میں بجلی کے بڑھتے استعمال اور ممکنہ بجلی بحران کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ’عرب ٹائمز‘ کے مطابق بجلی کی بچت اور پانی کی برباد روکنے کے مقصد سے مساجد کے ذمہ داران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نمازوں کو چھوٹا کریں۔ کویت کی وزارت برائے اسلامی امور نے ملک بھر کے ائمہ و مؤذنین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ظہر اور عصر کی نماز کی اقامت کو چھوٹا کریں اور نماز میں ضرورت سے زیادہ تاخیر نہ لگائیں۔ وزارت نے اماموں سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ عبادت کی لمبائی کو محدود رکھیں تاکہ بجلی کے خرچ کو کم کیا جا سکے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments