National

محمد یونس کا مودی سے مفرور حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

محمد یونس کا مودی سے مفرور حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

بنگلادیش کے عبوری رہنما محمدیونس نے وزیراعظم نریندر مودی سے بنگلا دیش سے مفرور ہونیوالی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعظم مودی اور بنگلادیش کےعبوری رہنما محمد یونس کی بینکاک میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر محمد یونس نے مودی سے بنگلا دیش سے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق محمد یونس نے کہا کہ حسینہ واجد مستقل طور پر بنگلادیش کی عبوری حکومت پر غلط اور اشتعال انگیز الزامات لگاتی رہتی ہیں۔ بھارت حسینہ واجد کو ایسے بیانات دینے سے روکے۔ بنگلہ دیشی رہنما محمد یونس کے پریس آفس کے مطابق اس موقع پر مودی نے بنگلادیش میں کسی مخصوص جماعت کی حمایت سے انکار کیا۔ خارجہ سیکریٹری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی اور محمد یونس نے حسینہ واجد کی حوالگی کی درخواست پر بات کی۔ خارجہ سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے جمہوری، مستحکم، پُرامن، جامع اور تعمیری بنگلادیش کی حمایت پر زور دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تھائی لینڈ میں علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments