پٹنہ، 04 اپریل :بہار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ترجمان اعجاز احمد نے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ورکنگ صدر سنجے جھا کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی بل کے توسط سے آئین کے آرٹیکل 25 اور 26 اور آرٹیکل14 اور 15 کو کمزور کرنے کیلئے مرکزی حکومت کا ساتھ دیکر جے ڈی یو نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ مسٹر احمد نے جمعہ کو کہا کہ اگر جے ڈی یو نے پسماندہ مسلمانوں کے مفادات کے بارے میں سوچا ہوتا اور خواتین کے مفاد میں کام کیا ہوتا تو ایسا لگتا کہ اس نے کچھ کام کیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جس سچر کمیٹی کی سفارشات کی بات کرتے ہیں اس کے مطابق کام نہیں کیابلکہ اس کے برعکس ڈبل انجن والی حکومت، چاہے وہ مرکز ہو یا ریاست، مسلمانوں کی تعلیم کو بہتر بنانے کے بجائے ان کے حقوق چھیننے میں مصروف ہے۔ ان کے لیے وظیفہ اور اسکالرشپ ا سکیم کو ختم کیا۔ آر جے ڈی ترجمان نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ نے پسماندہ مسلمانوں کے مفادات کے بارے میں سوچا ہوتا تو آپ مرکزی حکومت پر دفعہ 341 میں ترمیم کے لیے دباﺅڈالتے اور وقف ترمیمی بل کے ذریعے اس طرح کے غیر آئینی کام کرنے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ کھڑے نہ ہوتے۔ آپ اور آپ کے لیڈر نتیش کمار نے اپنی سیکولر شبیہ کھو دی ہے اور یہ صاف نظر آ رہا ہے کہ آپ اقتدار اور خود غرضی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ملک، بہار اور عوام سمجھ رہے ہیں کہ آپ تصور کی سیاست کے لیے کنفیوژن پھیلا رہے ہیں۔ لیکن ملک کے مسلمانوں کو آپ کی پالیسیوں اور طرز عمل کا پتہ چل گیا ہے اور آپ نے جس طرح دھوکہ دہی کی سیاست کی ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ آپ مسلمانوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں۔
Source: uni news
وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے اویسی، بہار کے کانگریس ایم پی ڈاکٹر جاوید نے داخل کی عرضی
کویت حکومت نے مسجدوں میں نماز مختصر کرنے کا حکم کیا جاری
وقف ترمیمی بل کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے منور رانا کی بیٹیوں کے گھر سے باہر نکلنے پر لگائی پابندی
نتیش کمار اور جے ڈی یو نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا: آر جے ڈی
ڈی آر ڈی او کی رہنمائی میں ہندستانی فوج نے درمیانہ فاصلے کے زمیں سے فضا میں مار کرنے والے میزائل تجربہ کیا
تمل ناڈو کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر، ریاستی بی جے پی صدر اناملائی نے دیا استعفیٰ
وقف ترمیمی بل کے خلاف آر جے ڈی جائے گا عدالت
اب نیپال میں آیا زلزلہ، ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے جھٹکے
وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے میں دراڑ، پشوپتی پارس نے اس کی مخالفت، کہا- بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے
بابو جگجیون رام جینتی پر حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کی