مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور وپارلیمانی امور کرن رجیجو نے کہا ہے کہ اپوزیشن وقف بل کو لے کر مسلمانوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے دوران بھی ایسی ہی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔ سی اے اے کی وجہ سے کس نے شہریت کھو دی؟ رجیجو نے کہا کہ ہم وقف بل کو مکمل عمل کے تحت لا رہے ہیں۔وزیر موصوف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جھوٹ پھیلانے والوں کی نشاندہی کریں۔ معاشرے میں تناؤ پیدا کرنے والوں پر نظر رکھیں۔یاد رہے کہ سال 2024 میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے وقف (ترمیمی) بل لوک سبھا میں پیش کیاتھا۔ بعد ازاں 8 اگست کو یہ بل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بھیج دیا گیا۔ حکومت کی طرف سے پیش کردہ بل کا مقصد وقف ایکٹ 1995 میں ترمیم کرنا ہے تاکہ وقف املاک کو ریگولیٹ کرنے اور ان کے انتظام سے متعلق مسائل اور چیلنجوں کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ وقف آزادی سے پہلے موجود تھا اور آزادی سے پہلے بھی اس میں ترمیم کی گئی تھی۔ وقف بل کے خلاف جان بوجھ کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ یہ بل ملک کے لیے اچھا بل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے ایک طبقے نے وقف املاک پر قبضہ کر رکھا ہے اس لیے وہ احتجاج کر رہے ہیں۔ وقف بل میں کوئی غیر آئینی شق نہیں ہے۔ سب کو مل کر اس بل کی حمایت کرنی چاہیے۔
Source: social media
محمد یونس کا مودی سے مفرور حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ
کویت حکومت نے مسجدوں میں نماز مختصر کرنے کا حکم کیا جاری
مودی اور ٹرمپ کے پتلے جلا کر کسان تنظیموں کا احتجاج
وقف ترمیمی بل کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے منور رانا کی بیٹیوں کے گھر سے باہر نکلنے پر لگائی پابندی
وقف ترمیمی بل کے خلاف آر جے ڈی جائے گا عدالت
اب نیپال میں آیا زلزلہ، ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے جھٹکے
وقف بل پر اب آر ایل ڈی میں افراتفری، ریاستی جنرل سکریٹری نے پارٹی چھوڑی
وقف بل کو تسلیم نہیں کرنے والے غدار ہیں، ایسے لوگوں کو جانا پڑے گا جیل، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا
وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے میں دراڑ، پشوپتی پارس نے اس کی مخالفت، کہا- بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے
آئی پی ایل:پنجاب کے خلاف راجستھان کی 50 رنز سے جیت