National

میرٹھ:عید کی نماز کے بعد جھڑپ، کئی زخمی

میرٹھ:عید کی نماز کے بعد جھڑپ، کئی زخمی

میرٹھ:31مارچ:عید کی نماز کے بعد پیر کی صبح ضلع میرٹھ کے سوال خاص قصبے میں معمولی کہا سنی نے پرتشدد شکل اختیار کرلیا۔ جس کے بعد جم کر مارپیٹ اور گولی باری ہوئی۔ نصف درجن سے زیادہ لوگوں زخمی ہوئے۔ جنہیں نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلم سماج کے لوگ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد فاتحہ خوانی کے لئے نہر کنارے واقع قبرستان میں جمع تھے۔ ایک دن پہلے ہوا تنازع آج مارپیٹ کی شکل میں تبدیل ہوگیا۔ چشم دیدوں نے بتایا کہ لاٹھی۔ ڈنڈے چلے۔ پتھر بازی ہوئی اور کئی راونڈ گولیاں چلی جس سے علاقے میں دہشت اور بھگدڑ مچ گئی۔ اس درمیان عید کی نماز کے بعد سڑکوں پر نماز پڑھنے پر ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف میرٹھ کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے جھنڈے اور پوسٹر لے رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی سبھی مذاہب کے ساتھ یکسان سلوک نہ کر کے آئین حقوق کی خلاف کی ورزی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments