بیڑ (مہاراشٹر) ، 31 مارچ: مہاراشٹر کے بیڑ ضلع کے گیورائی تحصیل کے اردھ مسلا گاؤں کی ایک مسجد میں بم دھماکہ کرنے کے الزام میں پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔ یہ دھماکہ عید الفطر سے ایک روز قبل ہوا، جس کے باعث اس کی حساسیت مزید بڑھ گئی ہے۔ عدالت نے ان دونوں ملزمین کو 3 اپریل تک پولیس تحویل میں دیا ہے۔ دریں اثناء ، تحقیقات کے دوران، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کو مبینہ طور پر جیلیٹن کی چھڑیوں سے بنا بم پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں اسے سگریٹ پیتے اور ہاتھ میں موجود دھماکہ خیز مواد کو تھپتھپاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو لے کر کانگریس کی ترجمان سپریا شرینتے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر الزام عائد کیا کہ دھماکے میں ملوث افراد وجے اور شری رام ہیں۔ انہوں نے کہا، "مہاراشٹر کے بیڑ میں ایک مسجد میں بم دھماکہ ہوا، جس کے پیچھے وجے اور شری رام کا ہاتھ ہے۔ دھماکے سے قبل وجے نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں ایک ہاتھ میں بم اور دوسرے میں سگریٹ تھا۔ انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں امن و امان کی صورتحال شرمناک حد تک خراب ہو چکی ہے. کیا یہی مہاراشٹر میں امن و امان کی صورتحال ہے؟ ۔" تاہم، سرکاری طور پر اس ویڈیو کے بیڑ مسجد دھماکے سے تعلق کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ویڈیو میں نظر آنے والا شخص گرفتار ملزمان میں شامل ہے یا نہیں۔ پولیس کے مطابق، ایک شخص مبینہ طور پر مسجد کے پچھلے دروازے سے داخل ہوا اور وہاں جیلیٹن کی چھڑیاں نصب کیں، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ اس سے مسجد کے اندرونی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے بھاری پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ پولیس اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ ملزمان کے پاس جیلیٹن کی چھڑیاں کہاں سے آئیں اور حملے کے پیچھے ان کے اصل عزائم کیا تھے۔ بتادیں کہ مہاراشٹر کے بیڑ ضلع کے گیورائی تحصیل کے اردھ مسلا گاؤں کی ایک مسجد میں 30 مارچ کی صبح تقریباً 2:30 بجے 2 دہشت گرد شر پسندوں نے دھماکہ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ خوش قسمتی سے اس وقت مسجد میں کوئی موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں عید سے ایک روز قبل ایک مسجد میں دھماکہ ہوا، جس سے مسجد کے دروازے، کھڑکیاں، پنکھے اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا، جبکہ ممبر پر رکھی مقدس کتابیں بھی متاثرہوئیں۔ دھماکے کی شدت سے فرش میں دراڑیں پڑ گئیں۔
Source: uni urdu news service
نتیش کی پالیسیاں اقتدار اور خود غرضی کے لیے: آر جے ڈی
وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن
وقف ترمیمی بل مسلمانوں کی مذہبی خودمختاری کو نقصان پہنچائے گا: اسٹالن
ادھو ٹھاکرے دھڑا بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو چھوڑ کر راہل گاندھی کی ہدایت پر کام کر رہا ہے: ایکناتھ شندے
وقف ترمیمی بل غیر جمہوری و غیر آئینی ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں :مولانا محموداسعد مدنی
'حکومت مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی'، وقف بل پر رجیجو نے کہا
وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن
مودی حکومت نے لوک سبھا میں وقف بل2025 منظور کرالیا
'مسلمانوں کی جائیداد ہتھیانے کا ہتھیار'، راہول گاندھی نے وقف بل کی سخت مخالفت کی
'میں اس بل کو گاندھی جی کی طرح پھاڑتا ہوں' اسد الدین اویسی لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پر ناراض
ہوائی جہاز کریش: جاگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے جام نگر میں گر کر تباہ، ایک پائلٹ محفوظ، دوسرے کی تلاش
'امن مذاکرات' کے لیے نکسلیوں کی اپیل پرحکومت غیر مشروط بات چیت کے لیے راضی
امت شاہ نے اپوزیشن پر لگایا مسلمانوں میں خوف پھیلانے کا الزام، کہا-وقف مذہبی معاملہ ہے، وقف بورڈ نہیں
’جس پارٹی کا ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں، وہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے‘، وقف بل پر بحث کے دوران اے راجہ کا تلخ تبصرہ