اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے پیر کے روز بی جے پی کی قیادت والی حکومت پر لوگوں کو تہوار کھل کر منانے سے روکنے کے لیے رخنات پیدا کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ سماجوادی پارٹی چیف نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بی جے پی ملک کو آئین کے مطابق نہیں چلا رہی ہے۔ عید کے موقع پر عیش باغ عیدگاہ پہنچے سماجوادی پارٹی چیف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس پر عیش باغ عیدگاہ کے اندر جانے سے روکنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’عید کے موقع پر اتنی بیریکیڈنگ کیوں کی گئی؟ پولیس نے مجھے روکا اور جب میں نے ان سے پوچھا کہ وہ مجھے کیوں روک رہے ہیں، تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔‘‘ اکھلیش نے مزید کہا کہ ’’اسے تاناشاہی کہنا چاہیے یا ’ایمرجنسی‘؟ میں نے کبھی ایسی بریکیڈنگ نہیں دیکھی، جو لوگوں کو ان کے تہوار منانے سے روکنے کے لیے کی گئی ہو۔‘‘ اکھلیش یادو نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ یہ کیا دوسرے مذہب کے تہوار میں شامل ہونے سے روکنے کا دباؤ بنانے کی کوشش نہیں ہے؟ انھوں نے کہا کہ ’’عید منائی جا رہی ہے اور نوراتری کے پروگرام شروع ہو رہے ہیں۔ اس ہندوستان کی یہی خوبصورت ہے کہ ہم سب مل کر ایک ساتھ تہوار مناتے ہیں۔‘‘ عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’آج پوری ریاست اور ملک کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ عید پر سیوئیاں بھی کھانے کو ملتی ہیں، اور یہ جو مٹھاس ہے، یہ پورے سال یاد رہتی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہمارا ملک بہت بڑا ہے۔ یہاں پر صدیوں سے ہم مل کر رہتے آئے ہیں۔ یہاں اتنی ذات اور مذاہب کے لوگ مل کر رہتے ہیں، تہوار مناتے ہیں، ایک دوسرے کو خوشیاں بانٹتے ہیں، تو غم اور تکلیف میں بھی شامل ہوتے ہیں۔‘‘
Source: social media
نتیش کی پالیسیاں اقتدار اور خود غرضی کے لیے: آر جے ڈی
وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن
وقف ترمیمی بل مسلمانوں کی مذہبی خودمختاری کو نقصان پہنچائے گا: اسٹالن
ادھو ٹھاکرے دھڑا بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو چھوڑ کر راہل گاندھی کی ہدایت پر کام کر رہا ہے: ایکناتھ شندے
وقف ترمیمی بل غیر جمہوری و غیر آئینی ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں :مولانا محموداسعد مدنی
'حکومت مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی'، وقف بل پر رجیجو نے کہا
وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن
مودی حکومت نے لوک سبھا میں وقف بل2025 منظور کرالیا
'مسلمانوں کی جائیداد ہتھیانے کا ہتھیار'، راہول گاندھی نے وقف بل کی سخت مخالفت کی
'میں اس بل کو گاندھی جی کی طرح پھاڑتا ہوں' اسد الدین اویسی لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پر ناراض
ہوائی جہاز کریش: جاگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے جام نگر میں گر کر تباہ، ایک پائلٹ محفوظ، دوسرے کی تلاش
'امن مذاکرات' کے لیے نکسلیوں کی اپیل پرحکومت غیر مشروط بات چیت کے لیے راضی
امت شاہ نے اپوزیشن پر لگایا مسلمانوں میں خوف پھیلانے کا الزام، کہا-وقف مذہبی معاملہ ہے، وقف بورڈ نہیں
’جس پارٹی کا ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں، وہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے‘، وقف بل پر بحث کے دوران اے راجہ کا تلخ تبصرہ