National

راجستھان : عید الفطر کی نماز کے بعد جلوس نکالنے پرٹونک میں کشیدگی

راجستھان : عید الفطر کی نماز کے بعد جلوس نکالنے پرٹونک میں کشیدگی

ٹونک، 31 مارچ : راجستھان کے ٹونک میں پیر کو عید الفطر کی نماز کے بعد جلوس کے نکلنے کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے، جسے پولیس نے بروقت قابو کرلیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عید کے موقع پر ٹونک ضلع کے مالپورہ میں نماز ادا کرنے کے بعد بڑی تعداد میں نمازی ایک ساتھ باہر نکلے اور انہوں نے نعرہ بازی شروع کردی۔ وہ مین بازار سے جلوس نکالنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بازار سے جلوس نکالنے کے لئے مظاہرہ کیا۔ پولیس نے انہیں پہلے سے طے شدہ راستے پر ہی جلوس نکالنے کو کہا۔ اس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ اس دوران جے پور-مالپورہ-ڈودو ریاستی شاہراہ کچھ دیر کے لیے بلاک ہوگئی۔ کشیدگی پیدا ہونے پر انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔ بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے لوگوں کو سمجھا کر صورتحال کو پرسکون کرایا۔ پولیس حکام نے واضح ہدایات دیں کہ جلوس صرف مقررہ روٹ پر ہی نکالا جائے گا۔ پولیس کی سختی کے باعث جلوس مقررہ روٹ پر ہی نکالا گیا۔ اس کے بعد شاہراہ کھل گئی۔ ٹونک پولس کنٹرول روم سے موصولہ اطلاع کے مطابق حالات اب مکمل طور پر نارمل ہیں۔ انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments