سپریم کورٹ نے منگل (1 اپریل) کو 2021 میں پریاگ راج میں ہونے والی بلڈوزر کارروائی پر اپنا فیصلہ سنایاہے۔ عدالت نے پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ 5 درخواست گزاروں کو ہر ایک کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرے۔ یہ معاوضہ 6 ہفتوں کے اندر دیا جائے گا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ نوٹس ملنے کے 24 گھنٹے کے اندر مکان کو گرانا غلط تھا اور اسے غیر قانونی سمجھاگیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاوضہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ مستقبل میں حکومتیں مناسب طریقہ کار کے بغیر لوگوں کے مکانات گرانے سے گریز کریں۔ ججوں نے منظر عام پر آنے والی ایک حالیہ ویڈیو کا بھی حوالہ دیا جس میں ایک لڑکی اپنی کتابیں لے کر گرتی ہوئی جھونپڑی سے بھاگتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔ دراصل 23 مارچ کو اتر پردیش کے امبیڈکر نگر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس وائرل ویڈیو میں بلڈوزر آپریشن کے دوران ایک لڑکی اپنی جھونپڑی کی طرف بھاگتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ لڑکی جھونپڑی میں پہنچتی ہے اور جلدی سے اپنی کتابیں لے کر باہر آتی ہے۔
Source: social media
نتیش کی پالیسیاں اقتدار اور خود غرضی کے لیے: آر جے ڈی
وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن
وقف ترمیمی بل مسلمانوں کی مذہبی خودمختاری کو نقصان پہنچائے گا: اسٹالن
ادھو ٹھاکرے دھڑا بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو چھوڑ کر راہل گاندھی کی ہدایت پر کام کر رہا ہے: ایکناتھ شندے
وقف ترمیمی بل غیر جمہوری و غیر آئینی ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں :مولانا محموداسعد مدنی
'حکومت مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی'، وقف بل پر رجیجو نے کہا
وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن
مودی حکومت نے لوک سبھا میں وقف بل2025 منظور کرالیا
'مسلمانوں کی جائیداد ہتھیانے کا ہتھیار'، راہول گاندھی نے وقف بل کی سخت مخالفت کی
'میں اس بل کو گاندھی جی کی طرح پھاڑتا ہوں' اسد الدین اویسی لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پر ناراض
ہوائی جہاز کریش: جاگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے جام نگر میں گر کر تباہ، ایک پائلٹ محفوظ، دوسرے کی تلاش
'امن مذاکرات' کے لیے نکسلیوں کی اپیل پرحکومت غیر مشروط بات چیت کے لیے راضی
امت شاہ نے اپوزیشن پر لگایا مسلمانوں میں خوف پھیلانے کا الزام، کہا-وقف مذہبی معاملہ ہے، وقف بورڈ نہیں
’جس پارٹی کا ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں، وہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کر رہی ہے‘، وقف بل پر بحث کے دوران اے راجہ کا تلخ تبصرہ