بالی ووڈ کی مقبول جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔
انہوں نے پاؤں کے نشان کی تصویر شیئر کی جس پر ’ویلکم بے بی گرل‘ لکھا ہے۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 19 اپریل 2026 کو ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے دوسرے بچے کی آمد کا اعلان کیا تھا۔
حال ہی میں پہلی بیٹی دعا کی سالگرہ کے موقع پر دیپیکا اور رنویر نے ایک دلکش تصویر شیئر کی تھی اور کیپشن میں لکھا تھا کہ بے بی دعا اور ہمارے دل مزید بڑے ہو رہے ہیں! آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔
واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں پہلی بیٹی دعا کی پیدائش 2024 میں ہوئی تھی۔
بالی ووڈ کی مقبول جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments