ایران کی عدلیہ کی جانب سےسزائے موت پانے والے ایک ایسے شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے جس پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام تھا۔
ایران کی عدلیہ سے وابستہ میزان نیوز ایجنسی کے مطابق اس شخص کی شناخت حسین پیدران کے نام سے ہوئی ہے، جن پرموساد کو صوبہ اصفہان میں حساس فوجی مقامات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔
بی بی سی فارسی نے میزان نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حسین پیدران کے قبضے سے ملنے والے آلات اور ان کے اعترافات کی بنیاد پر ان پر اسرائیل کے حق میں جاسوسی اور انٹیلیجنس تعاون کے الزامات عائد کیے گئے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ انھوں نے دشمن قرار دی جانے والی امریکی حکومت کے ساتھ انٹیلیجنس تعاون کا آغاز کیا اور اس کی جانب سے دیگر ذمہ داریاں بھی انجام دیں۔
میزان نیوز ایجنسی کے مطابق حسین پیدران کی سزائے موت سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد نافذ کی گئی۔
تاہم عدلیہ کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انھیں کب گرفتار کیا گیا تھا، مقدمے کی سماعت کہاں ہوئی، یا عدالت میں کون سی تفصیلات پیش کی گئی تھیں۔
ایران کی عدلیہ کی جانب سےسزائے موت پانے والے ایک ایسے شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے جس پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام تھا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments