Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

زوم کال پر اچانک بارک اوباما کی انٹری، یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ حیران

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

زوم کال پر اچانک بارک اوباما کی انٹری، یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ حیران
زوم کال پر اچانک بارک اوباما کی انٹری، یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ حیران — November 21, 2026
امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے مشہور یوٹیوبر اور لائیو اسٹریمر آئی شو اسپیڈ کو زوم میٹنگ میں آ کر حیران کر دیا۔

بارک اوباما کو دیکھ کر آئی شو اسپیڈ اپنی حیرت پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی سے چیخ اٹھے۔

یہ واقعہ گھانا کی تاریخ پر بننے والی دستاویزی فلم ’دی آئیز آف گھانا‘ کی ریلیز سے قبل فلم کی ٹیم کے ساتھ ہونے والی آن لائن میٹنگ کے دوران پیش آیا۔

آئی شو اسپیڈ فلم کی ٹیم کے ساتھ گفتگو میں اپنی اس خواہش کا اظہار کر رہے تھے کہ دستاویزی فلم کو میرے یوٹیوب چینل پر مفت ریلیز کیا جائے تاکہ دنیا بھر کے لوگ اسے آسانی سے دیکھ سکیں۔

لائیو اسٹریمر کی خواہش سن کر میٹنگ کے دوران ٹیم کے ایک ممبر نے بتایا کہ اس فیصلے کے لیے اعلیٰ سطح سے منظوری درکار ہے اور اسی دوران سابق امریکی صدر اچانک زوم میٹنگ میں شامل ہو گئے۔

بارک اوباما کو اسکرین پر دیکھ کر آئی شو اسپیڈ نے بے یقینی کے عالم میں کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ سابق امریکی صدر میرے سامنے موجود ہیں۔

انہوں نے بارک اوباما کے سامنے بھی دستاویزی فلم اپنے یو ٹیوب چینل پر ریلیز کرنے کی تجویز رکھی، جس پر سابق امریکی صدر نے اسے بہترین خیال قرار دیتے ہوئے منظوری دے دی۔

بارک اوباما نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی، خود مختاری اور لوگوں کی جدوجہد کی ایک اہم داستان ہے، جس کا تعلق دنیا کے کئی معاشروں کی تاریخ سے ہے۔

اس ملاقات کا ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ آئی شو اسپیڈ نے سابق امریکی صدر سے انڈونیشین زبان میں بات شروع کر دی۔

بارک اوباما نے بھی اسی زبان میں جواب دیا اور یوٹیوبر کے تلفظ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لہجہ اچھا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے بچپن کے کچھ سال انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں گزارے تھے، جہاں وہ 6 سے 10 سال کی عمر تک مقیم رہے، اسی وجہ سے وہ انڈونیشین زبان سے واقف ہیں۔

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے مشہور یوٹیوبر اور لائیو اسٹریمر آئی شو اسپیڈ کو زوم میٹنگ میں آ کر حیران کر دیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn