بہار کے بھاگلپور میں ایک سنسنی خیز واقعہ میں مرکزی وزیر نتیا نند رائے کے کے دو بھانجوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجہ میں ایک بھانجہ کی موت ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق پانی کو لے کر ہوئے تنازعہ میں دونوں بھائیوں کی طرف سے گولی چلائی گئی جس میں ایک بھائی جگجیت کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ وہیں دوسرے بھائی اور ان کی ماں کے بھی گولی لگنے سے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں طرف سے کی گئی فائرنگ کے بعد تینوں زخمیوں کو بھاگلپور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں وشوجیت نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ جبکہ جئے جیت کی حالت بھی سنگین بتائی جا رہی ہے۔ ان دونوں کی ماں کے ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ اطلاع کے مطابق جمعرات کی اہل صبح سپلائی والے نل پر پانی بھرنے کو لے کر دونوں بھائیوں میں تنازعہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ اس دوران تقریباً چار سے پانچ راؤنڈ گولی چلنے کی بات بتائی جا رہی ہے۔ ADVERTISEMENT عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سپلائی والے نل سے وشوجیت پانی بھر رہا تھا جس کی جئے جیت نے مخالفت کی۔ اس نے کہا کہ نل ہمارا ہے، ہم پانی نہیں بھرنے دیں گے۔ اسی بات پر دونوں بھائیوں میں تو تو میں میں کے بعد لڑائی شروع ہو گئی اور تنازعہ کے درمیان وشوجیت یادو نے جئے جیت یادو کو گولی مار دی۔ گولی لگنے سے بوکھلائے جئے جیت یادو نے وشوجیت کا اسلحہ چھین کر اس پر بھی فائرنگ کر دی۔ واقعہ کے بعد دونوں کو آناً فاناً میں بھاگلپور میں ڈاکٹر این کے یادو کے نرسنگ ہوم میں بھرتی کرایا گیا جہاں وشوجیت یادو عرف وکل کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ وہیں جئے جیت یادو کا علاج جاری ہے۔ واقعہ کے بعد سینئر پولیس افسر بھی بھاگلپور جا کر زخمیوں سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان کئی برسوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔
Source: social media
بہرائچ میں دم گھٹنے سے پانچ لوگوں کی موت، تین کی حالت نازک
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف کل بھوپال بند، بی جے پی کی طرف سے کینڈل مارچ
بانڈی پورہ کے کلنار اجس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ، آپریشن جاری
ایل او سی پر رات بھر فائرنگ، پاکستانی اشتعال انگیزی کا ہندستان نے دیا سخت جواب
یوپی بورڈ امتحان میں بیٹیوں نے لہرایا پرچم
’ریاستوں میں موجود پاکستانی شہریوں کی شناخت کریں اور واپس بھیجیں‘، امت شاہ نے وزرائے اعلیٰ سے کی بات
جنوبی کشمیر میں تین ملی ٹنٹوں کے مکان مسمار کئے گئے
برطانیہ میں پاکستانی اہلکار نے پہلگام حملے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے ہندستانیوں کو گلے کاٹنے کی دھمکی دی، ویڈیو وائرل
پہلگام حملہ: ایران کی بھارت پاکستان کے بیچ ثالثی کی پیشکش، سعودی عرب کی دونوں ممالک سے تبادلہ خیال
پاکستانیوں پر کوئی اعتبار نہیں، سیما حیدر ہو یا دہشت گرد،سیما حیدر کو پاکستان بھیجیں: متھلیش بھابھی