Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

بنگلہ دیش-آسٹریلیا ٹیسٹ: مشیل اسٹارک کی تباہ کن گیند بازی، بنگلہ دیش پہلی اننگز میں صرف 64 رنز پر ڈھیر

بنگلہ دیش-آسٹریلیا ٹیسٹ: مشیل اسٹارک کی تباہ کن گیند بازی، بنگلہ دیش پہلی اننگز میں صرف 64 رنز پر ڈھیر

بنگلہ دیش کی پہلی اننگز محض 64 رنز پر سمٹ گئی ہے۔ آسٹریلیا کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں مشیل اسٹارک نے حاصل کیں، جنہوں نے 6 بلے بازوں کو آؤٹ کر کے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ سال 2026 میں بنگلہ دیش پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے، جو کسی اننگز میں 100 یا اس سے کم رنز پر آل آؤٹ ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش کے 7 بلے باز تو رنز کے معاملے میں دہائی کا ہندسہ بھی نہیں چھو سکے۔ سیریز کے اس دوسرے مقابلے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ کی پہلی ہی گیند پر اسٹارک نے شادمان اسلام کی وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد تو بلے بازوں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری رہا اور 12 رنز تک بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ اپنے اسپیل کے چوتھے اوور تک اسٹارک 5 وکٹیں حاصل کرچکے تھے۔

اب تک سال 2026 میں کسی ٹیسٹ اننگز میں سب سے کم اسکور بنانے کا ریکارڈ بنگلہ دیش کے نام جڑ گیا ہے۔ وہ ایسی پہلی ٹیم ہے، جو اس سال 100 سے کم اسکور پر سمٹ گئی ہو۔ اس سے قبل اس لسٹ میں سب سے اوپر سری لنکا کا نام تھا، جو جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 101 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ سب سے کم اسکور بنانے والی ٹیموں کی فہرست میں بنگلہ دیش 64 رنوں پرآسٹریلیا کے مقابلے آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا 101 رنوں پر ویسٹ انڈیز کے مقابلے آل آؤٹ ہوئی تھی۔ جب کہ تیسرے مقام پر افغانستان ہے، جو ہندوستان کے مقابلے 112 رنوں پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ 113 رنوں پر انگلیڈر کے مقابلے آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

بنگلہ دیشی ٹیم کی حالت اس قدر خراب تھی کہ 12 رنز کے اسکور پر 5 وکٹیں گر چکی تھیں۔ پہلے 6 بلے بازوں میں سے 4 تو کھاتہ بھی نہیں کھول سکے اور اس کا سہرا مشیل اسٹارک کے سر جاتا ہے، جو مسلسل بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ رہے تھے۔ وہ اپنے اسپیل کی پہلی 22 گیندوں میں 5 بلے بازوں کو آؤٹ کرچکے تھے۔21 رنز کے اسکور تک 6 وکٹیں گر چکی تھیں اور 35-40 رنز بھی مشکل ہی لگ رہے تھے۔ بتاتے چلیں کہ ٹیسٹ اننگز میں سب سے کم اسکور پر آل آؤٹ ہونے والی ٹیم نیوزی لینڈ ہے، جو انگلینڈ کے خلاف محض 26 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ وہ تو بھلا ہو آخری نمبروں پر آنے والے بلے بازوں کا، کیونکہ بنگلہ دیش کے لیے آخری 4 وکٹوں نے 43 رنز کا اضافہ کیا اور بنگلہ دیش کو سب سے کم اسکور پر آل آؤٹ ہونے سے بچا لیا۔

مشیل اسٹارک نے اننگز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی اب ٹیسٹ کرکٹ میں 441 وکٹیں ہوگئی ہیں اور اسی مقابلے میں انہوں نے ڈیل اسٹین کے 439 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں روی چندرن اشون (765 وکٹیں) سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ اسٹارک کی اب 767 وکٹیں ہوگئی ہیں۔ آسٹریلیا کے لیے کپتان پیٹ کمنز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے بھی ایک وکٹ لیا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

10 months ago

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

10 months ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

1 month ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

1 month ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

5 months ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

5 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

9 months ago

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

9 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn