Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

سینئر بائیں بازو کے رہنما بمان بوس کے دل کی دھڑکنوں کو بحال کرنے کے لیے پیس میکر لگا دیا گیا: ایمس میں علاج جاری

بائیں بازو کے سینئر رہنما اور لیفٹ فرنٹ کے 86 سالہ چیئرمین بمان بوس کے دل کی غیر مستحکم دھڑکنوں کو نارمل کرنے کے لیے ان کے سینے میں کامیا بی کے ساتھ پیس میکر لگا دیا گیا ہے۔ وہ اس وقت نئی دہلی کے باوقار ادارے 'آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز' (ایمس) میں زیرِ علاج ہیں۔

سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی ایمس کے ماہر ڈاکٹروں نے بمان بوس کی سرجری کے بعد پیس میکر نصب کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت مسلسل ڈاکٹروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اس لیے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

ڈاکٹروں نے فی الحال انفیکشن سے بچاؤ اور مکمل آرام کے پیشِ نظر بمان بوس سے کسی بھی قسم کی ملاقات اور عیادت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، بمان بوس جمعہ کے روز ایک پارٹی پروگرام میں شرکت کی غرض سے کولکتہ سے نئی دہلی روانہ ہوئے تھے۔ دورانِ پرواز ہی ان کی طبعیت کچھ ناساز ہو گئی تھی۔ دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد انہیں علاج کے لیے براہِ راست پارٹی کے مرکزی دفتر 'اے کے گوپالن بھون' لے جایا گیا، جہاں ابتدائی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn