تہواری سیزن میں چینی کی بڑھتی قیمتوں نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کاروباریوں کی تشویش میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اس بے تحاشہ مہنگائی پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چینی کی قیمت کے حوالے سے حکومت سے 3 اہم سوالات پوچھے ہیں۔ کانگریس صدر اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ’’تہواروں سے قبل چینی کی مٹھاس میں مودی حکومت کی پالیسیوں کی کڑواہٹ گھل گئی ہے۔‘‘
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مودی حکومت سے 3 براہ راست سوال کرتے ہیں کہ ’’دنیا کے بڑے چینی پیدا کرنے والے اور برآمد کنندہ ہندوستان میں آج چینی کا اسٹاک 9 سال کی کم ترین سطح پر کیوں ہے؟ نوبت برآمد روکنے اور 10 لاکھ ٹن چینی ڈیوٹی فری درآمد کرنے تک کیسے پہنچ گئی؟ 3 ماہ میں چینی تقریباً 40 فیصد مہنگی ہو گئی ہے، تہواروں سے قبل عوام پر پڑنے والی اس مہنگائی کی مار کا ذمہ دار کون ہے؟ جب ملک میں چینی کی کمی ہے اور حکومت بیرون ملک سے چینی منگوا رہی ہے، تو گنے اور اناج کو ای-20 کے لیے ایتھنول بنانے میں جھونکنے کی پالیسی پر نظر ثانی کیوں نہیں کی جا رہی؟‘‘ کانگریس صدر مزید لکھتے ہیں کہ ’’یہ کیسا ’آتم نربھر بھارت‘ ہے؟ پہلے چینی کی پیداوار کم ہوئی، پھر چینی کا ذخیرہ 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، اب بیرون ملک سے چینی درآمد کی جا رہی ہے، اور دوسری طرف گنے کو پٹرول میں ملانے کے لیے ایتھنول میں جھونک رہے ہیں!‘‘
اس سے قبل جمعہ (21 اگست) کو کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اور سینئر رہنما جے رام رمیش نے بھی چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور ایتھنول بنانے کے لیے گنے کے استعمال پر حکومت کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ انہوں نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری بیان میں کہا کہ جب گنے اور اناج سے تیار کیا جانے والا ایتھنول پٹرول میں 20 فیصد تک ملایا جائے گا تو اس کا براہ راست اثر ان اشیا کی دستیابی پر پڑے گا جو گنے اور اناج سے تیار ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسری طرف وہ گاڑیاں، جو 20 فیصد ایتھنول کے استعمال کے لیے تیار نہیں ہیں، ان کے خراب ہونے کا خطرہ بھی رہے گا۔ ان کے مطابق مناسب جانچ کے بغیر ای-20 استعمال کرنے والی گاڑیوں میں مائلیج کم ہونے کا خدشہ ہے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
11 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments