Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

شکست کے ذمہ دار بابر اعظم ہیں، عاقب جاوید

Admin
By Admin
Sep 01, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

Nepal se saamne aa rahi tasveerein dil ko jhinjhod dene wali hain.

شکست کے ذمہ دار بابر اعظم ہیں، عاقب جاوید
شکست کے ذمہ دار بابر اعظم ہیں، عاقب جاوید — September 01, 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور رکن سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید نے انگلینڈ کے خلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم پر ڈال دی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی بالکل پرفارم نہیں کر رہے ہوں تو سیریز کے مکمل ہونے کا انتظار نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ دو ٹیسٹ میچز میں پاکستانی ٹیم مقابلہ بھی نہیں کرپائی۔ ٹیم سلیکشن کی ذمہ داری ہم لینے کو تیار ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیم میں جو فیصلے ہونے چاہیے تھے وہ نہیں ہو پارہے تھے۔ جب فیصلے نہیں ہو پارہے تو کچھ نہ کچھ تو کرنا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا ہم پرہنس رہی ہے کیونکہ ٹیم مقابلہ نہیں کر پارہی۔ 17 کھلاڑیوں کی ٹیم پر کسی کو شبہ نہیں تھا کہ بہتر ٹیم نہیں ہے۔ ہم کھلاڑیوں کویہ پیغام دے رہے ہیں کہ پرفارمنس دکھائیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم ابتدائی دو میچز میں ہی شکست کھا بیٹھی ہے۔

پی سی بی نے انگلینڈ سیریز کے درمیان میں ہی ہیڈکوچ و بولنگ کوچ کے ساتھ ساتھ 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور رکن سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید نے انگلینڈ کے خلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم پر ڈال دی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn