احمد آباد میں پیش آئے ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی کی موت ہو گئی ہے۔ اس خبر کی تصدیق گجرات بی جے پی صدر سی آر پاٹل نے کر دی ہے۔ 12 جون کو ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ 230 مسافروں اور عملہ کے 12 اہلکاروں بشمول 2 پائلٹس کے ساتھ پرواز بھرنے میں تو کامیاب ہو گیا، لیکن کچھ ہی منٹوں میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثہ میں وجئے روپانی سمیت 204 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، لیکن باقی مسافروں کے بچنے کا بھی کم ہی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں سبھی مسافروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، لیکن حیرت انگیز طور پر ایک مسافر کی جان ضرور بچ گئی ہے، جنھوں نے حادثہ سے قبل کے خوفناک لمحات کا تذکرہ میڈیا کے سامنے کیا ہے۔ وجئے روپانی کی موت پر سیاسی حلقے میں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے لندن جا رہے تھے۔ گجرات بی جے پی صدر سی آر پاٹل نے ان کی موت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے، لیکن حادثے کا شکار ہو گئے۔ روپانی کی موت کی خبر کے بعد ان کی بیوی لندن سے اور بیٹا امریکہ سے احمد آباد کے لیے نکل چکے ہیں۔
Source: social media
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد طیارہ حادثہ کے بعد درجہ حرارت 1000 ڈگری تک پہنچ گیا، وہاں موجود پرندے اور کتّے خاک میں تبدیل!
ہندستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ کے مطالبے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ سے کیا پرہیز
مسلم ملازمین کی تقرری کے خلاف احتجاج کے بعد مندر انتظامیہ نے واپس لیا فیصلہ، مسلم ملازمین کو کیا جائے گا برخاست
ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی
ایران- اسرائیل کشیدگی سے شیئر بازار میں خوف طاری
بم کی دھمکی کے بعد ایئر انڈیا کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد میں تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا
احمد آباد میں طیارہ حادثے سے ہم سب صدمے میں ہیں: مودی
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
دھارواڑ میں بارش سے دو افراد کی موت کے بعد، کرناٹک کے نو اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ایران پر اسرائیل کے حملے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک:عمر عبداللہ