International

ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقی، پاکستان کے وزير دفاع

ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقی، پاکستان کے وزير دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر ہندستان نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری ہندستان پرعائد ہو گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حالات کو خراب کیا گیا تو نیوکلیئر جنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، ماضی میں ہندستان کے ساتھ نیوکلیئر جنگ کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے، خطے میں ایک بار پھر اسٹریٹیجک اسٹینڈ آف کی کیفیت بن سکتی ہے، پاکستان ماضی میں ایسے مراحل سے گزر چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان اس وقت خود ایک بڑے داخلی بحران سے دو چار ہے، ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقت ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہندستان جارحیت بند کر دے تو اسلام آباد دہلی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ ہم حالات کو مزید کشیدہ نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر ہندوستان کی طرف سے دشمنی جاری رہی تو ہمیں جواب دینا پڑے گا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments