سری نگر08 اکتوبر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کی شام کو بتایا کہ ایک دو دن کے اندر اندر لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرنے کے بعد الائنس کے ساتھ بیٹھ کر لیڈرکو منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ممبران اسمبلی کا حمایتی خط موصول ہونے کے بعد راج بھون سے وقت مانگ کر حکومت بنانے کا دعویٰ سامنے رکھا جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد الائنس کے ساتھ بیٹھ کر لیڈر منتخب کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ آنے والے دو تین دن کے اندر اندر حکومت بنانے کا بھی دعویٰ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور این سی اپنے موقف پر چٹان کی طرح قائم کیا ہے۔ ان کے مطابق میں لوگوں کا شکر گزار ہوں کیونکہ جس طرح سے این سی امیدواروں نے جیت حاصل کی وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کے ووٹ کو ضائع نہ ہو نے دیں ۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ وہ اسمبلی نہیں جس کے ہم حقدار ہے لیکن جو نئی اسمبلی معروض وجود میں آئے گی وہی سے سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا راستہ بھی جاتا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ ریاست کا درجہ جلد بحال کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم مرکزی حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہے اور سٹیٹ ہڈ کی بحالی کی مانگ بھی ہم مرکز کے سامنے رکھیں گے۔
Source: uni news
کویت کا دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا: مودی
جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی
آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی
شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلے گا، ایل جی نے ای ڈی کو دی منظوری
ممبئی فیری حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 15 ہوئی
ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھندے پر لٹک کر کی خودکشی
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی
بنگلورو۔انجینئر اتل خودکشی کیس، سپریم کورٹ نے تین ریاستوں سے جواب طلب کیا
چوٹالہ کے انتقال پر ہریانہ میں تین روزہ سوگ
حکمران یماعت اور اپوزیشن پارٹیاں اڈانی، سوروس-سونیا اور امبیڈکر جیسے مسائل پر تعطل میں پھنسی ہوئی ہیں
ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی,لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی
اب ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدان پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج نہیں کر سکیں گے: ہاتھا پائی کے بعد اوم برلا کا فیصلہ
حکومت 'دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر' کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کرے گی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
کرناٹک ہائی کورٹ نے موڈا گھوٹالے کی تحقیقات پر عارضی روک لگائی