مقبوضہ یروشلم: اسرائیل ڈیموکریسی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کرائی جانے والی حالیہ پولنگ میں اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو اب ختم ہوجانا چاہیئے۔ پولنگ کے مطابق مجموعی نتائج کے تقریباً 53 فی صد (جس میں 45 فی صد یہودیوں اور 93 فی صد عربوں) کا خیال ہے کہ اب وقت ہے کہ جنگ کو ختم کر دیا جائے۔ جبکہ 43 فی صد یہودیوں، 5 فی صد عرب اور مجموعی نتائج کے 36 فی صد کا ماننا تھا کہ ابھی جنگ ختم کرنے کا وقت نہیں۔ جب جنگ ختم کیے جانے کی وجہ کے متعلق پوچھا گیا تو 53 فی صد اسرائیلیوں کا کہنا تھا کہ اس کا جاری رہنا یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق کر رہا ہے۔ 56 فی صد یہودیوں اور 45 فی صد عربوں کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے ختم ہونے کی سب سے بڑی وجہ یرغمالی ہیں۔ پیر کو کیے جانے والے پول میں جنگ کے بنیادی مقصد کے متعلق پوچھا گیا جس میں 77 فی صد اسرائیلیوں کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کو واپس لانا پہلی ترجیح ہونا چاہیئے جبکہ 12 فی صد کا کہنا تھا کہ حماس کو نشانہ بنانا پہلی ترجیح ہونی چاہیئے۔
Source: Social Media
آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو کرپشن کے جرم میں ایک اور سزا
امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا
حکومت جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو سری لنکا آنے سے روکے: سول سوسائٹی
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کے قتل کے مجرموں کو سزائیں
شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان یو این امن مشن میں توسیع
نو مئی کے مظاہرے: پاکستانی فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو دو سے 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں
10 سال قبل لاپتا ہونیوالے ملائیشین طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ طے
امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، اخراجات کا بل ایوان نمائندگان میں منظور
حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملہ، اسرائیل میزائل نہ روک سکا، 16 افراد زخمی
ایلون مسک کا جرمن چانسلر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
جرمنی میں کرسمس بازار پر حملہ، کار ہجوم پر چڑھا دی، 2 ہلاک
یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد پر دھاوا؛ آگ لگا دی
’غزہ میں انسانیت سوز کارروائیوں کی عالمی عدالت میں تحقیقات‘، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
اسرائیل کے ساتھ کھلی جنگ کی حالت میں ہیں : حوثی سربراہ