International

اسرائیلی قصبے میٹولا میں اسرائیلی وزیراعظم کی آمد سے قبل ڈرون پھٹ گیا

اسرائیلی قصبے میٹولا میں اسرائیلی وزیراعظم کی آمد سے قبل ڈرون پھٹ گیا

لبنان سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا میں اسرائیلی وزیراعظم کی آمد سے قبل ڈرون پھٹ گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورے سے 20 منٹ قبل میٹولا کے قریب ڈرون پھٹا۔ حملے کے بعد نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کے لیے میٹولا کا دورہ ملتوی کردیا۔ لبنان سرحد کے قریب اسرائیلی وزیراعظم کے دورے سے کچھ دیر پہلے حزب اللّٰہ نے ڈرون حملہ کیا۔ ادھر اسرائیلی فوج کو لبنان میں زمینی کارروائی میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے، حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنانے کی وڈیو جاری کردی۔ جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں دو میڈیکل ورکرز سمیت متعدد شہری شہید، غزہ میں چوبیس گھنٹوں میں مزید پینتیس سے زائد فلسطینی قتل کردیے گئے۔ کمال عدوان اسپتال کے چلڈرن وارڈ پر ٹینکوں نے گولہ باری کی۔ اقوام کے ادارے یونیسیف کے مطابق دو روز میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں غزہ میں پچاس سے زیادہ بچے شہید کردیے گئے، شمالی غزہ کی تمام آبادی کے بیماریوں اور قحط سے مرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز مشرقی لبنان میں بعلبک کا علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ وہ وہاں اور قریبی گاؤں دوریس میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان سے اسرائیل کی سرزمین پر داغے گئے کئی گولے روک لیے جبکہ بعض کھلے علاقوں میں گرے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments