International

اسرائیلی حملوں کے بعد رفح کراسنگ بند، امدادی مشن ایمرجنسی اقدامات کر رہا ہے، یورپی یونین

اسرائیلی حملوں کے بعد رفح کراسنگ بند، امدادی مشن ایمرجنسی اقدامات کر رہا ہے، یورپی یونین

غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کردی گئی ہے۔ غزہ سے خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان یورپی یونین نے کہا کہ مصر اور غزہ کے درمیان رفح کراسنگ بند ہے، یورپی یونین کا امدادی مشن صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی اقدامات کر رہا ہے۔ ادھر فرانس نے اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی مذمت کی ہے۔ پیرس سے فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ میں تشدد کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل شہریوں کی حفاظت کےلیے ہر ممکن اقدامات کرے، اسرائیل غزہ میں پانی اور بجلی کی فراہمی بحال کرے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی رہا کیا جائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments