اسرائیلی فضائیہ کے یمنی دارالحکومت صنعا پر شدید فضائی بمباری میں ہوائی اڈہ سمیت تین بجلی گھر تباہ ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا پر 20 فضائی حملے کرکے حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ کے دس سے زائد اسٹرٹیجیک ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، جن میں صنعا ہوائی اڈہ شامل ہے جسے مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا۔ صنعا اور ملحقہ علاقوں میں قائم تین بجلی گھروں، ایوی ایشن اکیڈمی اور سیمنٹ فیکٹری سمیت باغیوں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ دراثناء حوثی اکثریتی جماعت کے عہدیدار نے صنعا میں بمباری پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کی، اب جوابی کارروائی کا انتظار کرے۔ اس سے قبل اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے الحدیدہ بندرگاہ پر شدید بمباری کی۔ عرب ٹی وی کے مطابق الحدیدہ پر بمباری میں 30 سے زائد اسرائیلی جنگی طیاروں نے حصہ لیتے ہوائے پچاس کے قریب بم برسائے۔ یاد رہے کہ حوثی اکثریتی باغیوں نے اتوار کے روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ میزائل کامیابی کے ساتھ ہوائی اڈے کے قریب جاگرا۔ جس سے زمین میں بڑا گڑھا بن گیا۔
Source: Social Media
انڈیا کے پاکستان کی تین ایئر بیسز پر میزائل حملے، ان فضائی اڈّوں کی اہمیت کیا ہے؟
’’ یوم فتح‘‘تقریب، پوتین کی شمالی کورین فوجی افسر سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کی ویڈیو آگئ
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے ٹرمپ کا اسرائیل پر دباؤ ہے: ذرائع
انڈیا رکتا ہے تو ہم بھی رک جائیں گے، لیکن اجارہ داری قبول نہیں کریں گے، اسحاق ڈار
کیف پر اگلے کئی روز تک فضائی حملوں کا خطرہ ہے: امریکی سفارتخانہ
پاکستان کا انڈیا کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا مرکزی ہتھیار ’الفتح میزائل‘ کیا ہے؟
بنگلا دیش: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی
اسرائیلی وزیرِ اعظم: 1982 میں ہلاک شدہ فوجی کی لاش لبنان سے واپس اسرائیل پہنچ گئی
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منظر کشی کرنے والا مجسمہ اوول آفس میں پیش
غزہ میں خان یونس پر اسرائیلی حملے میں آٹھ افراد ہلاک: امدادی کارکنان
سری لنکا میں زائرین کی بس کو حادثہ، 21 افراد ہلاک
روس کو میزائل لانچر فراہم کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے: ایران
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا غداری ہے: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری
امریکی شہری مشکل دنوں کے لیے تیار ہوجائیں: نیویارک ٹائمز کا انتباہ