غزہ میں اکتوبر 2023 سے قید اسرائیلیوں کے اہل خانہ نے منگل کے روز غزہ پر پھر سے جنگی جارحیت کے باضابطہ اور تباہ کن آغاز پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل عام بند کریں اور جنگ بندی معاہدہ کر کے اسرائیلی قیدیوں کو چھڑوائیں۔ قیدیوں کے اہل خانہ پچھلے تقریبا ڈیڑھ سال سے اسرائیلی سڑکوں پر ہیں اور نیتن یاہو کی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ غزہ میں جنگ کے بجائے قیدیوں کی جنگ بندی معاہدے کے ذریعے محفوظ واپسی ممکن بنائیں۔ منگل کے روز جب اسرائیل کی غزہ پر جنگ کا دوبارہ آغاز ہوا تو قیدیوں کے اہل خانہ نے وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سے بھی ملاقات کا مطالبہ کیا تاکہ وہ قیدیوں کو واپس لانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کر سکیں۔ یہ بات قیدیوں اور لاپتہ اسرائیلیوں کے فورم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔ ان خاندانوں نے کہا 'اسرائیلی حکومت ہلاکتیں بند کرے اور اسرائیلی قیدیوں کو واپس لائے۔ اس کے بعد جو مرضی کرے ، پہلے ہمارے رشتہ داروں کو واپس لائے۔' ان متاثرہ خاندانوں کے فورم نے نیتن یاہو کے یروشلم میں دفتر کے باہر منگل کے روز ہی بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاہم متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کے تمام مطالبات کو حکومت نے بغیر سنے اور جواب دیے چھوڑ دیا ہے۔ تاہم اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس وقت تک غزہ میں بمباری جاری رکھے گا جب تک تمام قیدی رہا نہیں کر دیے جاتے۔ خیال رہے 19 جنوری کے بعد سے منگل کا یہ دن بد ترین بمباری کا دن تھا ، جس کے نتیجے میں چار سو سے زائد فلسطینی قتل ہوئے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ' اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومتی عہدے دار اس لیے نہیں ملے کیونکہ وہ جنگ بندی معاہدے کو ہی بموں سے اڑانے کی تیاری کر رہے تھے۔ جوکہ ہمارے افراد خانہ کی قربانی کو باعث بن سکتی ہے۔' یاد رہے اب بھی غزہ میں 58 اسرائیلی قید ہیں جن میں سے اسرائیلی فوج کے مطابق 34 ہلاک ہو چکے ہیں۔
Source: social media
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکا کے یمن میں کئی مقامات پر حملے، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کیخلاف حکم جاری کرنیوالے جج کے مواخذے سے انکار
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ایران : اخلاقی پولیس "گشت ارشاد" کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا
غزہ کی پٹی : منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں 170 بچے جاں بحق ہوئے
غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیرملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی
غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنیوالے مناظر خوفناک ہیں: جمائما خان