International

اسرائیل نے غزہ میں پوری قوت سے دوبارہ لڑائی شروع کی ہے: نتن یاہو

اسرائیل نے غزہ میں پوری قوت سے دوبارہ لڑائی شروع کی ہے: نتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے عزہ میں ’پوری قوت کے ساتھ‘ دوبارہ لڑائی شروع کر دی ہے۔ غزہ میں جنوری کے دوران جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم اب اسرائیل نے دوبارہ حملے شروع کیے ہیں۔ حماس کے مطابق حملوں کی نئی لہر میں 400 سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔ نتن یاہو نے ان حملوں کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ صرف شروعات ہے‘ اور ان کے مطابق لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتا۔ اسرائیل نے اپنے تمام یرغمالیوں کی غزہ سے واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل کا خیال ہے کہ اب بھی غزہ میں 59 یرغمالی موجود ہیں جن میں سے 24 کے بارے میں خیال ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ جنگ بندی معاہدے کے دوران حماس نے کئی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ حماس جنگ بندی میں کی گئی پیشکش سے انکاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اب مذاکرات صرف آگ تلے ہوں گے۔‘ انھوں نے اسرائیلیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’ہم مشرق وسطیٰ کو بدل رہے ہیں۔ ہم جیتیں گے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments