International

اسرائیل متعدد شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا: اسرائیلی وزیرِ خارجہ

اسرائیل متعدد شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا: اسرائیلی وزیرِ خارجہ

اسرائیلی وزیرِ خارجہ یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل متعدد شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے جرمنی، برطانیہ، اٹلی، کینیڈا سمیت 25 ممالک کے وزرائے خارجہ کو یہ پیغام دیا ہے۔ یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ جنگ بندی صرف اس صورت ہو گی کہ حزب اللّٰہ اسرائیلی سرحد سے دور جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حزب اللّٰہ کو دریائے لیتانی کے شمال میں دھکیل کر غیر مسلح کیا جائے۔ لبنان، اسرائیل کا عمارت پر حملہ، مزید 108 افراد شہید دوسری جانب اسرائیلی فوج کے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شہری علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وادیٔ بقاع اور عین الدلب سمیت لبنان کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 108 افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے 120 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments