یروشلم: غزہ کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے مشرق وسطیٰ میں بھی فلسطینیوں پر اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہے۔ اور اب نتن یاہو حکومت نے اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسرائیل کے سخت گیر دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے اسرائیلی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مساجد کو لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے سے روک دیں۔ نئی پالیسی کے تحت پولیس کو مساجد میں داخل ہونے اور مساجد کے استعمال میں آنے والے لاؤڈ اسپیکر کا سامان ضبط کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ مساجد کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے الٹرا نیشنلسٹ وزیر بین گویر نے اس کی جانکاری دی۔ انھوں نے لکھا کہ، وہ اس پالیسی کو متعارف کرانے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ بین گویر نے لکھا، یہ مسجدوں کے غیر معقول شور کو ختم کر دے گا، جو اسرائیل کے رہائشیوں کے لیے تکلیف کا باعث بن چکی ہے۔ نتن یاہو حکومت کے اس اقدام کی اسرائیل کی اپوزیشن جماعت کے اراکین نے مذمت کی ہے۔ لیبر ایم کے گیلاد کیریو، نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ، بین گویر ریاست اسرائیل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا، متنبہ کرتا ہے کہ وہ آخر تک نہیں رکیں گے، ایک ماچس کی تیلی پورے بیرل کو آگ لگا دیتی ہے۔ اس پالیسی کی فلسطینی اسرائیلی سیاست داں احمد تبی نے بھی مذمت کی ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ بین گویر، اپنی بنیاد عربوں کے خلاف نفرت اور ظلم و ستم پر سے بنا رہے ہیں۔ امریکی مسلم گروپ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے اسرائیل کی مساجد میں اذان پر اسرائیلی حکومت کی پابندی کی مذمت کی ہے۔ کونسل کے نیشنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہال عواد نے کہا کہ، مساجد، گرجا گھروں، ثقافتی مقامات اور مذہبی متن پر حملے فلسطینی ثقافت کو مٹانے کی دہائیوں سے جاری اسرائیلی مہم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ، اسلام اور عیسائیت کے خلاف جنگ، ہمیشہ دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کی فلسطینی عوام کو نشانہ بنانے والی نسل کشی کا ایک بڑا حصہ رہی ہے۔ عواد نے امریکی صدر جو بائیڈن پر اسرائیلی حکومت کی حمایت کرنے اور مذہبی آزادیوں کو دبانے میں مدد فراہم کرنے کا الزام لگایا۔ انھوں نے مسلم اکثریتی ممالک سے مل کر کام کرنے اور اس نسل کشی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔
Source: social media
اسرائیل کا جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ
شام بڑے تصادم کی دہلیز پر،داعش سب سے بڑا خطرہ بن سکتی ہے:ماہرین
ٹرمپ اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر آگ بگولہ، مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دے ڈالی
غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک ہوئے، حماس
فوجداری عدالت پر حملوں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی سربراہ کا سخت ردعمل
باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا
حسینہ واجد نے محمد یونس کو قتلِ عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیدیا
کوریا : صدر کے مستعفی نہ ہونے پر اپوزیشن کی بغاوت کا مقدمہ چلانے کی دھمکی
ناروے کے دولت فنڈ کے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام سے مالی روابط منقطع
برطانیہ: شاہ چارلس کی امیرِ قطر کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف
نمیبیا میں پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب
جنوبی کوریا کے صدر کا 6 گھنٹے بعد ہی ملک سے مارشل لا اٹھانے کا اعلان
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، روس کا یوکرین پر شام میں باغیوں کی مدد کا الزام
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام پر زور،بھاری اکثریت سے قرارداد منظور