Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ایشین گیمز کرکٹ فائنل، بارش کی صورت میں گولڈ میڈل کا حق دار کون ہوگا؟

Admin
By Admin
Oct 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

ایشین گیمز کرکٹ فائنل، بارش کی صورت میں گولڈ میڈل کا حق دار کون ہوگا؟
ایشین گیمز کرکٹ فائنل، بارش کی صورت میں گولڈ میڈل کا حق دار کون ہوگا؟ — October 03, 2026
ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا ہے، تاہم میچ میں بارش کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

بارش کے خدشات کے پیشِ نظر ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے آئینی قوانین کی وضاحت جاری کر دی ہے۔

ایشین گیمز 2023 کے برعکس، جہاں میچ منسوخ ہونے پر اعلیٰ رینکنگ رکھنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جاتا تھا، اس بار 2026 کے قوانین کے تحت اگر فائنل میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا تو ایسا نہیں ہوگا۔

نئے قوانین کے مطابق فائنل میں موجود دونوں ٹیمیں پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر گولڈ میڈل کی حق دار ٹھہریں گی۔

تاہم میچ شروع ہونے کے بعد اگر بارش مداخلت کرتی ہے تو نتیجہ نکالنے کے لیے دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل ہونا ضروری ہوگا۔ جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس (DLS) طریقہ کار کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق فائنل کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے طے شدہ دن پر ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس فیصلے کو اسپورٹس مین شپ اور دونوں ایشیائی حریفوں کے درمیان مساوی کھیل کو فروغ دینے کے زمرے میں دیکھا جا رہا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کو برابر کا اعزاز مل سکے۔

ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا ہے، تاہم میچ میں بارش کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn