Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

نصرت بھروچا حادثے کا شکار، ممبئی میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوگی

Admin
By Admin
Oct 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

نصرت بھروچا حادثے کا شکار، ممبئی میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوگی
نصرت بھروچا حادثے کا شکار، ممبئی میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوگی — October 03, 2026
بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا حادثے کا شکار ہوکر اسپتال میں داخل ہیں، وہ ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کے باعث ممبئی میں سرجری کروائیں گی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نصرت کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے بالی سے واپس ممبئی لایا جائے گا، جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔

نصرت اس وقت بالی کے اسپتال میں داخل ہیں اور طبی نگرانی میں ہیں، انہیں آرام اور صحتیابی کے لیے وقت کی ضرورت ہوگی، جس سے آنے والے دنوں میں ان کے کام کا شیڈول متاثر ہوگا۔

اداکارہ کی ٹیم کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہم اس وقت ہر ایک سے التماس کرتے ہیں کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں اپنے علاج اور صحت یابی پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع دیں۔ ہم سب کی تشویش اور نیک خواہشات کے لیے شکر گزار ہیں اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات شیئر کریں گے۔

اس سے قبل میڈیا نے خبر دی تھی کہ نصرت بھروچا انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں اور وہاں اسپتال میں داخل ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا حادثے کا شکار ہوکر اسپتال میں داخل ہیں، وہ ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کے باعث ممبئی میں سرجری کروائیں گی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نصرت کو ایئر ایمبولینس...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn