Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ایشین گیمز 2026: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر ہندستان نے جیتا طلائی تمغہ

Admin
By Admin
Oct 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ایشین گیمز 2026: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر ہندستان نے جیتا طلائی تمغہ
ایشین گیمز 2026: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر ہندستان نے جیتا طلائی تمغہ — October 03, 2026
ہندستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے خطابی مقابلہ میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں یہ ہندستانی ٹیم کا دوسرا طلائی تمغہ ہے۔ اس سے قبل 2022 میں بھی ہندوستانی ٹیم نے فائنل مقابلے میں سری لنکا کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔ خطابی مقابلہ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ 212 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 6 وکٹ کے نقصان پر 192 رنز ہی بنا سکی۔ اس سے قبل ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز میں سری لنکا کو 147 رنز سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ صاحبزادہ فرحان بلے سے کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور 11 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عثمان خان کو بھی صرف 3 رنز کے اسکور پر اکشر پٹیل نے پویلین بھیج دیا۔ معاذ صاداقت اچھی شروعات کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور 18 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 39 رنز پر 3 وکٹ گنوا کر مشکل میں نظر آ رہی پاکستان کی اننگ کو حسن نواز اور صائم ایوب نے سنبھالا۔ دونوں نے مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 48 گیندوں پر 87 رنز کی شراکت داری کی۔ ایوب 29 رنز بنانے کے بعد شیوم دوبے کا شکار بنے۔ تاہم حسن نے ایک سرے سے اپنی شاندار بلے بازی جاری رکھی اور تیز رفتار انداز میں نصف سنچری مکمل کی۔

حسن نواز نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، لیکن وہ پاکستان کو جیت نہیں دلا سکے۔ انہوں نے اپنی اس اننگ میں 5 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ ہندوستان کی جانب سے گیند بازی میں اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر اور شیوم دوبے نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ویبھو سوریہ ونشی صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے سنجو سیمسن صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔ کپتان شریئس ایئر 24 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایشان کشن اچھی شروعات کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور 18 گیندوں پر 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم ابھیشیک نے ایک سرے سے شاندار بلے بازی کی اور محض 28 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 61 رنز کی زبردست اننگ کھیلی۔ اپنی اس اننگ میں ابھیشیک نے 3 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔

ابھیشیک شرما کے علاوہ نائب کپتان تلک ورما بہترین فارم میں نظر آئے اور انہوں نے صرف 22 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ تلک نے اپنی اس اننگ میں 3 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ انہوں نے شیوم دوبے (27 رنز) کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت داری کی، جس کی بدولت ہندوستانی ٹیم 200 رنز کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب رہی۔ پاکستان کی جانب سے گیند بازی میں احمد دانیال اور عرفات منہاس نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ قابل ذکر ہے کہ فائنل میں شکست کے باجود پاکستان کو چاندی کا تمغہ ملے گا۔ دوسری جانب صبح بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کانسہ کے تمغہ کے لیے مقابلہ ہوا۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 63 رنز سے شکست دے کر کانسہ کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

ہندستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے خطابی مقابلہ میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں یہ ہندستانی ٹیم کا دوسرا طلائی تمغہ ہ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn