Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

نذرل مہوتسو میں بھی بدعنوانی! اندرنیل سین کے خلاف نیا الزام

Admin
By Admin
Oct 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

نذرل مہوتسو میں بھی بدعنوانی! اندرنیل سین کے خلاف نیا الزام
نذرل مہوتسو میں بھی بدعنوانی! اندرنیل سین کے خلاف نیا الزام — October 03, 2026
نذرل مہوتسو میں بھی بدعنوانی! اندرنیل سین کے خلاف نیا الزام
سابق وزیر اندرنیل سین کو لے کر مختلف بدعنوانی کے تنازعات کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے سابق وزیر اطلاعات و ثقافت کے خلاف درگا پوجا کے پاس فروخت اور ’بنگلہ مودیر گورب‘ منصوبے میں بدعنوانی کے الزامات پہلے ہی عائد کیے جا چکے ہیں۔ اب نذرل مہوتسو کے انعقاد کو لے کر بھی بدعنوانی کا الزام سامنے آیا ہے۔ 2025 کے بعد 2026 میں شِشیر منچ پر نذرل مہوتسو کے انعقاد پر ہونے والے اخراجات کی رقم کو لے کر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ شکایت پہلے ہی ریاستی وزیراعلیٰ کے دفتر میں جمع کرائی جا چکی ہے۔
2025 میں شِشیر منچ پر نذرل مہوتسو کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس وقت ریاست کے وزیر اطلاعات و ثقافت ترنمول کانگریس کے اندرنیل سین تھے۔ اس پروگرام پر 37 لاکھ 92 ہزار 53 روپے خرچ دکھایا گیا تھا۔ ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اس پروگرام کا انعقاد محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے کیا گیا۔ اس سال اس پروگرام کے انعقاد پر سرکاری خزانے سے 1 لاکھ 44 ہزار 400 روپے خرچ ہوئے۔ صرف ایک سال کے وقفے میں ایک ہی پروگرام کے اخراجات میں اتنے بڑے فرق کو لے کر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔
الزام ہے کہ اندرنیل سین کے دور میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے نذرل مہوتسو کے اخراجات میں بھی بدعنوانی ہوئی تھی۔ سابق وزیر کے ساتھ ساتھ محکمہ کے کئی افسران کے خلاف بھی شکایت کی گئی ہے۔ شکایت میں شِشیر منچ کے افسر تپن ترفدار کا نام بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ درگا پوجا کے پاس فروخت کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ بڑی بدعنوانی کا سراغ لگایا ہے۔ اس معاملے میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے اندرنیل سین سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔ ای ڈی نے باضابطہ طور پر بتایا ہے کہ یونیسکو کے نام پر درگا پوجا کے پری ویو شو کے پاسوں سے حاصل ہونے والی رقم سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اکاو¿نٹ میں بھی گئی تھی۔ تاہم اندرنیل سین کا دعویٰ ہے کہ یہ رقم رائلٹی کے طور پر ممتا بنرجی کو دی گئی تھی۔ ای ڈی کی تحقیقات کے دوران ریاستی اینٹی کرپشن کمیشن نے بھی اندرنیل سین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وزیر اطلاعات و ثقافت رہتے ہوئے ’بنگلہ مودیر گورب‘ منصوبے میں ریاستی حکومت کے بھاری رقم کے ٹینڈر میں بدعنوانی کے الزامات بھی اندرنیل سین، ان کے قریبی افراد اور رشتہ داروں کے خلاف لگائے گئے ہیں۔ اب نذرل مہوتسو کے اخراجات کو لے کر بدعنوانی کا الزام سامنے آنے کے بعد سابق وزیر کی مشکلات مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ای ڈی کی تحقیقات میں نام سامنے آنے کے بعد حکمراں جماعت نے ممتا بنرجی کی دیانت داری پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔
اس موقع پر ریاستی بی جے پی صدر شمیک بھٹاچاریہ نے کہا، ”بدعنوانی اور ترنمول ایک دوسرے کے مترادف ہیں۔“ سابق وزیراعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”مجھے نہیں معلوم باصلاحیت افراد کو کہاں سے اور کہاں رائلٹی ملتی ہے۔“ انہوں نے مزید کہا، ”اندرنیل سین جان بوجھ کر ترنمول میں گئے تھے۔ انہیں بدھادیب بھٹاچاریہ سے لے کر کئی لوگوں کی دعائیں اور حمایت حاصل ہوئی تھی۔“
دوسری جانب پنچایت وزیر دلیپ گھوش نے سابق وزیراعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے کہا، ”برساتی پہن کر نہانے کی عادت ان کی ہمیشہ سے رہی ہے۔ خود کو ایمانداری کی علامت بنا کر سب کو پھنسا دیا ہے۔ لیکن یہ چالاکی زیادہ دن نہیں چلے گی۔ سب کچھ سامنے آ جائے گا۔

نذرل مہوتسو میں بھی بدعنوانی! اندرنیل سین کے خلاف نیا الزام...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn